اس رکوع کو چھاپیں

سورة الشعراء حاشیہ نمبر١۸

 یعنی تیرے گھر میں پرورش پانے کے  لیے میں کیوں آتا اگر تو نے بنی اسرائیل پر ظلم نہ دھایا ہوتا۔ تیرے ہی ظلم کی وجہ سے تو میری ماں نے مجھے ٹوکری میں ڈال کر دریا میں بہایا تھا۔ ورنہ کیا میری پرورش کے لیے میرا اپنا گھر موجود نہ تھا؟ اس لیے اس پرورش کا احسان جتانا تجھے زیب نہیں دیتا۔