پلاسی (1757ء) سے 1858ء تک برصغیر کے بڑے حصے پر ایک تجارتی کمپنی کی حکمرانی، جو بنگال سے شروع ہو کر جنگوں، معاہدوں اور الحاق کے ذریعے پھیلی۔ 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد برطانوی پارلیمنٹ نے اقتدار کمپنی سے لے کر تاج کو منتقل کر دیا۔
تاریخی تسلسل
- ریاستِ مدینہ (دورِ نبویؐ) 622ء–632ء
- خلافتِ راشدہ 632ء–661ء
- بنو امیہ 662ء–750ء
- بنو عباس 748ء–1258ء
- سلطنتِ سامانیہ 819ء–999ء
- سلطنتِ غزنویہ 978ء–1186ء
- سلطنتِ غوریہ 880ء–1215ء
- سلطنتِ غلاماں 1207ء–1290ء
- خاندانِ خلجی 1291ء–1320ء
- خاندانِ تغلق 1321ء–1414ء
- خاندانِ سادات 1415ء–1451ء
- خاندانِ لودھی 1452ء–1526ء
- مغلیہ سلطنت 1527ء–1857ء
- ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی
- برطانوی راج (ہندوستان) 1858ء–1947ء
پیش رو (جن کی جگہ یہ آئی):
- مغلیہ سلطنت 1527ء–1857ء
- نوابینِ بنگال 1717ء–1757ء
- سلطنتِ خداداد میسور 1761ء–1799ء
- نوابینِ اودھ 1722ء–1856ء
- برطانوی سلطنت 1600ء–1997ء
- سکھ سلطنت (پنجاب) 1799ء–1849ء
جانشین:
عروج کے اسباب
پلاسی اور بکسر کی فتوحات، بنگال کی دیوانی (1765ء)، مقامی ریاستوں کے باہمی اختلافات اور منظم فوج۔
زوال کے اسباب
1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1858ء کے تحت کمپنی کا اقتدار ختم ہوا اور برطانوی راج قائم ہوا۔
حکمران (6)
رابرٹ کلائیو
1757ء – 1767ءپلاسی کے فاتح اور بنگال کے گورنر؛ دیوانی حاصل کی۔
وارن ہیسٹنگز
1773ء – 1785ءپہلے گورنر جنرل۔
لارڈ کارنوالس
1786ء – 1793ءبنگال کا دوامی بندوبست نافذ کیا؛ تیسری اینگلو میسور جنگ۔
لارڈ ویلزلی
1798ء – 1805ءذیلی اتحاد کا نظام؛ چوتھی اینگلو میسور جنگ۔
لارڈ ڈلہوزی
1848ء – 1856ءضبطی کی پالیسی اور اودھ کا الحاق۔
لارڈ کیننگ
1856ء – 1858ء1857ء کی جنگِ آزادی کے وقت گورنر جنرل۔
مزاحمت (7)
وہ شخصیات اور تحریکیں جنہوں نے اس اقتدار کا مقابلہ کیا۔
سراج الدولہ
1756–1757ءکمپنی کی قلعہ بندی اور تجارتی مراعات کے ناجائز استعمال پر کلکتہ پر قبضہ کیا؛ 1757ء میں پلاسی میں میر جعفر کی غداری سے شکست ہوئی اور قتل کر دیے گئے۔
شجاع الدولہ
1764ءمیر قاسم اور مغل بادشاہ شاہ عالم ثانی کے ساتھ مل کر بکسر میں کمپنی کا مقابلہ کیا اور شکست کھائی۔
حیدر علی
1767–1782ءپہلی اور دوسری اینگلو میسور جنگوں میں کمپنی کا مقابلہ کیا؛ پہلی جنگ میں مدراس کے قریب پہنچ کر صلح پر مجبور کیا۔
ٹیپو سلطان
1782–1799ءدوسری، تیسری اور چوتھی اینگلو میسور جنگیں لڑیں اور فرانس و عثمانی سلطنت سے اتحاد کی کوشش کی؛ 1799ء میں سرنگاپٹم کے دفاع میں شہید ہوئے۔
فرائضی تحریک کے بانی؛ مشرقی بنگال کے کسانوں کو زمینداروں اور نیل کے انگریز کاشتکاروں کے استحصال کے خلاف منظم کیا۔
تیتو میر
1831ءبنگال میں انگریزوں کے حامی زمینداروں اور نیل کاشتکاروں کے جبر کے خلاف تحریک چلائی؛ 1831ء میں نارکل باڑیہ کے بانس کے قلعے پر کمپنی کی فوج کے حملے میں مارے گئے۔
بہادر شاہ ظفر اور جنگِ آزادی 1857ء
1857–1858ء1857ء کی جنگِ آزادی میں سپاہیوں اور عوام نے آخری مغل بادشاہ کو اپنا قائد تسلیم کیا؛ دہلی پر انگریزوں کے دوبارہ قبضے کے بعد وہ رنگون جلاوطن کیے گئے۔
متعلقہ واقعات
- جنگِ پلاسی — برصغیر میں غلامی کی ابتدا
- جنگِ بکسر
- معاہدۂ الہ آباد — دیوانیِ بنگال کمپنی کے حوالے
- ریگولیٹنگ ایکٹ — کمپنی پر برطانوی پارلیمنٹ کی نگرانی
- میسور کے آہنی راکٹ
- سید احمد شہیدؒ کی ولادت
- مستقل بندوبستِ اراضی (لارڈ کارن والس)
- جنگِ سرنگاپٹم — شہادتِ ٹیپو سلطانؒ
- شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کا فتویٰ — ہندوستان دارالحرب
- دہلی پر انگریزوں کا قبضہ
- امیر خان کی فوج میں عسکری تربیت
- سید احمد شہیدؒ کا سفرِ حج
- میکالے کی تعلیمی یادداشت — انگریزی ذریعۂ تعلیم
- فارسی کی جگہ انگریزی و مقامی زبانیں دفتری زبان
- پہلی اینگلو افغان جنگ
- معرکۂ میانی اور سندھ کا الحاق
- معاہدۂ امرتسر — کشمیر کی فروخت
- دوسری اینگلو سکھ جنگ اور پنجاب کا الحاق
- اودھ کا الحاق
- جنگِ آزادی 1857ء
ماخذ و وضاحت
گورنرز جنرل کی مدت روایتی تاریخوں کے مطابق؛ نظرِ ثانی کے لیے۔
تاریخیں عیسوی ہیں؛ ہجری سال تقریبی تبدیلی سے دیے گئے ہیں۔