عیسوی تاریخ16 مارچ 1846ء
ہجری تاریخ1262 ہجری
دورغلامی و جدوجہدِ آزادی
پہلی اینگلو سکھ جنگ کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی نے 16 مارچ 1846ء کے معاہدۂ امرتسر کے تحت دریائے سندھ کے مشرق اور راوی کے مغرب کا پہاڑی علاقہ، بشمول وادیِ کشمیر، 75 لاکھ (نانک شاہی) روپے کے عوض جموں کے ڈوگرہ راجہ گلاب سنگھ کے حوالے کر دیا۔ یوں ریاستِ جموں و کشمیر وجود میں آئی، جس کی بھاری مسلم اکثریت پر سو سال تک ہندو ڈوگرہ خاندان کی حکومت رہی؛ وہاں کے لوگوں سے اس فیصلے میں کچھ نہیں پوچھا گیا۔