عیسوی تاریخستمبر 1780ء
دورغلامی و جدوجہدِ آزادی
حیدر علی اور ٹیپو سلطان کی فوج نے لوہے کے خول والے راکٹ ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف استعمال کیے؛ معرکۂ پولی لور (1780ء) میں ان کا استعمال مشہور ہے۔
لوہے کے خول میں بارود زیادہ دباؤ پر جلتا تھا، اس لیے یہ راکٹ اپنے زمانے کے دوسرے راکٹوں سے کہیں دور تک جاتے تھے۔ 1799ء میں سرنگاپٹم کے سقوط کے بعد یہ راکٹ انگلستان لے جائے گئے، جہاں ان کے مطالعے سے 'کانگریو راکٹ' تیار ہوا۔