قرض اور معاہدات
زندگی کے ہر شعبے کے لیے قرآن و سنت کی رہنمائی، مستند حوالوں کے ساتھ — تاکہ آپ خود فیصلہ کریں۔
نظامِ معیشت
حلال کمائی، سود کی ممانعت اور تجارت کے شرعی اصول۔
انسان کی معاشی زندگی کو انصاف اور راستی پر قائم رکھنے کے لیے اِسلام نے چند اُصول اور چند حدود مقرر کر دیے ہیں تا کہ دولت کی پیدائش ،استعمال اور گردش کا سارا نظام انھی خطوط کے اندر چلے جو اس کے لیے کھینچ دیے گئے ہیں۔ دولت کی پیداوار کے طریقے اور اس کی گردش کی صورتیں کیا ہوں؟ اِسلام کو اس سوال سے کوئی بحث نہیں ہے۔ یہ چیزیں تو مختلف زمانوں میں تمدن کے نشوونما کے ساتھ ساتھ بنتی اور بدلتی رہتی ہیں۔ ان کا تعین انسانی حالات و ضروریات کے لحاظ سے خود بخود ہو جاتا ہے اِسلام جو کچھ چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ تمام زمانوں اور حالات میں انسان کے معاشی معاملات جو شکلیں بھی اختیار کریں ان میں یہ اصول مستقل طور پر قائم رہیں اور ان حدود کی لازماً پابندی کی جائے۔2 طریقے2 آیات2 احادیث
طریقہ — مرحلہ وار
قرآنِ مجید
دیگر موضوعات سے متعلقہ آیات و احادیث
- صحیح · البانیاصل موضوع: محنت اور اجرت
احادیث
… نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( قرض ادا کرنے میں ) مالدار کی طرف سے ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔ اور اگر تم میں سے کسی کا قرض کسی مالدار پر حوالہ دیا جائے تو اسے قبول کرے۔
… نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دعا کرتے تو یہ بھی کہتے ”اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ قرض سے اتنی پناہ مانگتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ جب آدمی مقروض ہوتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
مولانا مودودیؒ کی تحریروں سے
اسلامی قانون نے جنگ اور صلح دونوں حالتوں میں وفائے عہد کی سخت تاکید کی ہے۔ حقیقتاً اخلاقیاتِ اسلام کے قواعد اصلیہ میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان کو سخت سے سخت ضرورت کی حالت میں بھی اپنے عہد پر قائم رہنا چاہیے۔ بدعہدی سے خواہ کتنا ہی بڑا فائدہ پہنچتا ہو اور وفائے عہد سے کتنا ہی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، اسلام بہر صورت اپنے پیروؤں کو تاکید کرتا ہے کہ اس فائدے کو چھوڑ دیں اور اس نقصان کو برداشت کریں، کیوں کہ نہ بد عہدی کا بڑے سے بڑا فائدہ اس نقصان کی تلافی کرسکتا ہے جو اس سے انسان کے اخلاق و روحانیت کو پہنچتا ہے اور نہ وفائے عہد کا کوئی بڑے سے بڑا نقصان اس اخلاقی و روحانی فائدے کو کم کرسکتا ہے جو اس کے ساتھ توام ہے۔پھر چونکہ اس نظام میں قرض لینے والے سے کسی نوعیت کا فائدہ اٹھانا قرض دینے والے کے لیے جائز نہ ہوگا اس لیے قرضوں کی واپسی زیادہ سے زیادہ آسان ہو جائے گی۔ کم سے کم آمدنی رکھنے والا بھی تھوڑی تھوڑی قسطیں دے کر بارِ قرض سے جلدی اور بآسانی سبکدوش ہوسکے گا۔ جو شخص کوئی زمین یا مکان یا اور کسی قسم کی جائیداد رہن رکھے گا اس کی آمدنی سود میں کھپنے کے بجائے اصل میں وضع ہوگی اور اس طرح جلدی سے جلدی رقم قرض کی بازیافت ہو جائے گی۔ اتنی آسانیوں کے باوجود اگر شاذ و نادر کسی معاملے میں کوئی قرض ادا ہونے سے رہ جائے گا تو بیت المال ہر آدمی کی پشت پر موجود ہوگا جو ادائیگی قرض میں اس کی مدد کرے گا اور بالفرض اگر مدیون کچھ چھوڑے بغیر مر جائے گا تب بھی بیت المال اس کا قرض ادا کرنے کا ذمے دار ہوگا۔ ان وجوہ سے خوش حال و ذی استطاعت لوگوں کے لیے اپنے کسی حاجت مند ہمسائے کی ضرورت کے موقع پراسے قرض دینا اتنا مشکل اور ناگوار کام نہ رہے گا جتنا اب موجودہ نظام میں ہے۔ اس پر بھی اگر کسی بندۂ خدا کو اس کے محلے یا بستی سے قرض نہ ملے گا، تو بیت المال کا دروازہ اس کے لیے کھلا ہوگا۔تحقیق و تجزیہ
ذیل کے حصے ادارے کی تحریر ہیں، مولانا مودودیؒ یا کسی اور مصنف کا اقتباس نہیں۔ ہر حصے کے ساتھ اس کے ماخذ — آیت، حدیث، سیرت یا کتاب — درج ہیں تاکہ آپ خود جانچ سکیں۔
اصولقرض — نیکی، مگر ادائیگی فرض
تنگ دست مقروض کو آسودگی تک مہلت دینے اور معاف کر دینے کو بہتر کہا گیا؛ دوسری طرف مال دار کا قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول ظلم ہے، اور نبی ﷺ قرض کے بوجھ سے پناہ مانگتے تھے کیونکہ مقروض جھوٹ اور وعدہ خلافی میں پڑ جاتا ہے۔ عقود اور معاہدوں کو پورا کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔
- درجہ درج نہیں
- درجہ درج نہیں
طریقِ کارسود کے بغیر قرض کا نظام
سود کے بغیر قرض دینے والا قرض لینے والے سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اس لیے واپسی آسان ہو جاتی ہے، اور خوش حال لوگوں کے لیے ضرورت مند پڑوسی کو قرض دینا آسان ہو جاتا ہے؛ پھر بھی قرض نہ ملے یا ادا نہ ہو سکے تو آخری سہارا بیت المال ہے — جو مقروض میت کا قرض بھی ادا کرتا ہے۔
مزید مطالعہ — مولانا مودودیؒ کی دیگر تحریریں
لائبریری میں اس موضوع پر ان کی کتابوں کے یہ ابواب بھی موجود ہیں:
- 📚 رسائل ومسائل – جلد دوم
- 📚 اسلام بیسویں صدی میں
- 📚 اسلامی دستور کی تدوین
- 📚 اسلامی ریاست
- 📚 انسان کے بنیادی حقوق
- 📚 تحریک آزادی ہند اور مسلمان
- 📚 تصریحات
- 📚 خواتین اور دینی مسائل
- 📚 رسائل ومسائل – جلد اول
- 📚 رسائل ومسائل – جلد پنجم
- 📚 سود
اس موضوع پر مزید ابواب بھی ہیں۔ مولانا مودودیؒ کی تمام کتابیں لائبریری میں دیکھیں ←
اس موضوع پر آپ کے پاس معلومات ہیں؟ رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے مضمون شامل کریں — نظرِ ثانی کے بعد شائع ہوگا۔
معاون کیلکولیٹرز
کوئی بھی حساب لگا سکتا ہے — مفتی صاحب کو بھیجنے کے لیے صرف لاگ ان درکار ہےزکوٰۃ کیلکولیٹر
اپنے نصاب کے مطابق نقدی، سونا، چاندی اور مالِ تجارت کی بنیاد پر واجب الادا زکوٰۃ معلوم کریں۔
میراثِ کیلکولیٹر
ورثاء کی تفصیل درج کریں اور شرعی اصولوں کے مطابق میراث کی تقسیم کا مسودہ حاصل کریں۔