بیت المال اور مالیاتِ عامہ
زندگی کے ہر شعبے کے لیے قرآن و سنت کی رہنمائی، مستند حوالوں کے ساتھ — تاکہ آپ خود فیصلہ کریں۔
نظامِ معیشت
حلال کمائی، سود کی ممانعت اور تجارت کے شرعی اصول۔
انسان کی معاشی زندگی کو انصاف اور راستی پر قائم رکھنے کے لیے اِسلام نے چند اُصول اور چند حدود مقرر کر دیے ہیں تا کہ دولت کی پیدائش ،استعمال اور گردش کا سارا نظام انھی خطوط کے اندر چلے جو اس کے لیے کھینچ دیے گئے ہیں۔ دولت کی پیداوار کے طریقے اور اس کی گردش کی صورتیں کیا ہوں؟ اِسلام کو اس سوال سے کوئی بحث نہیں ہے۔ یہ چیزیں تو مختلف زمانوں میں تمدن کے نشوونما کے ساتھ ساتھ بنتی اور بدلتی رہتی ہیں۔ ان کا تعین انسانی حالات و ضروریات کے لحاظ سے خود بخود ہو جاتا ہے اِسلام جو کچھ چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ تمام زمانوں اور حالات میں انسان کے معاشی معاملات جو شکلیں بھی اختیار کریں ان میں یہ اصول مستقل طور پر قائم رہیں اور ان حدود کی لازماً پابندی کی جائے۔3 آیات3 احادیث
قرآنِ مجید
احادیث
… نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نہ میں تمہیں کوئی چیز دیتا ہوں ‘ نہ تم سے کسی چیز کو روکتا ہوں۔ میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں۔ جہاں جہاں کا مجھے حکم ہوتا ہے بس وہیں رکھ دیتا ہوں۔“
… نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے مال کو بے جا اڑاتے ہیں ‘ انہیں قیامت کے دن آگ ملے گی۔
… نے خبر دی، انہوں نے بیان کیا کہ بنی اسد کے ایک شخص کو صدقہ کی وصولی کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تحصیلدار بنایا، ان کا نام ابن الاتیتہ تھا۔ جب وہ لوٹ کر آئے تو انہوں نے کہا کہ یہ آپ لوگوں کا ہے اور یہ مجھے ہدیہ میں دیا گیا ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، سفیان ہی نے یہ روایت بھی کی کہ ”پھر آپ منبر پر چڑھے“ پھر اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا کہ اس عامل کا کیا حال ہو گا جسے ہم تحصیل کے لیے بھیجتے ہیں پھر وہ آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ مال تمہارا ہے اور یہ میرا ہے۔ کیوں نہ وہ اپنے باپ یا ماں کے گھر بیٹھا رہا اور دیکھا ہوتا کہ اسے ہدیہ دیا جاتا ہے یا نہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، عامل جو چیز بھی ( ہدیہ کے طور پر ) لے گا اسے قیامت کے دن اپنی گردن پر اٹھائے ہوئے آئے گا۔ اگر اونٹ ہو گا تو وہ اپنی آواز نکالتا آئے گا، اگر گائے ہو گی تو وہ اپنی آواز نکالتی آئے گی، بکری ہو گی تو وہ بولتی آئے گی، پھر آپ نے اپنے ہاتھ اٹھائے۔ یہاں تک کہ ہم نے آپ کے دونوں بغلوں کی سفیدی دیکھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے پہنچا دیا! تین مرتبہ یہی فرمایا۔ سفیان بن عیینہ نے بیان کیا کہ یہ حدیث ہم سے زہری نے بیان کی اور ہشام نے اپنے والد سے روایت کی، ان سے ابوحمید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میرے دونوں کانوں نے سنا اور دونوں آنکھوں نے دیکھا اور زید بن ثابت صحابی رضی اللہ عنہ سے بھی پوچھ کیونکہ انہوں نے بھی یہ حدیث میرے ساتھ سنی ہے۔ سفیان نے کہا زہری نے یہ لفظ نہیں کہا کہ میرے کانوں نے سنا۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا حدیث میں «خوار» کا لفظ ہے یعنی گائے کی آواز یا «جؤار» کا لفظ جو لفظ «تجأرون» سے نکلا ہے جو سورۃ مومنون میں ہے یعنی گائے کی آواز نکالتے ہوں گے۔
مولانا مودودیؒ کی تحریروں سے
بیت المال کے بارے میں اسلام کا یہ قطعی فیصلہ ہے کہ وُہ اللّٰہ اور مسلمانوں کا مال ہے اور کسی شخص کو اس پر مالکانہ تصرف کا حق نہیں ہے۔ مسلمانوں کے تمام اُمور کی طرح بیت المال کا انتظام بھی قوم یا اس کے آزاد نمایندوں کے مشورے سے ہونا چاہیے۔ جس شخص سے بھی کچھ لیا جائے اور جس مصرف میں بھی مال صرف کیا جائے وُہ جائز شرعی طریقے پر ہونا چاہیے اور مسلمانوں کو اس پر محاسبے کا پورا حق ہے۔حضرت ابوبکرؓ جس روز خلیفہ ہوئے اس کے دوسرے دن کندھے پر کپڑے کے تھان رکھ کر بیچنے کے لیے نکلے، کیونکہ خلافت سے پہلے یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔ راستے میں حضرت عمرؓ ملے اور اُنھوں نے کہا: یہ آپ کیا کرتے ہیں؟ جواب دیا: اپنے بال بچوں کو کہاں سے کھلاؤں؟ اُنھوں نے کہا: اب آپ کے اوپر مسلمانوں کی سرداری کا بار آ پڑا ہے۔ یہ کام اس کے ساتھ نہیں نبھ سکتا۔ چلیے، ابوعبیدہؓ (ناظم بیت المال) سے مل کر بات کرتے ہیں۔ چنانچہ حضرت ابوعبیدہؓ سے گفتگو کی گئی۔ اُنھوں نے کہا: ہم آپ کے لیے مہاجرین میں سے ایک عام آدمی کا معیار سامنے رکھ کر ایک وظیفہ مقرر کیے دیتے ہیں جو نہ ان کے سب سے زیادہ دولت مند کے برابر ہوگا نہ سب سے غریب کے برابر۔ اس طرح ان کے لیے ایک وظیفہ مقرر کر دیا گیا جو تقریباً ۴ ہزار درہم سالانہ تھا۔ مگر جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو اُنھوں نے وصیت کی کہ میرے ترکے میں سے ۸ ہزار درہم بیت المال کو واپس کر دیے جائیں۔ یہ مال جب حضرت عمرؓ کے پاس لایا گیا تو اُنھوں نے کہا: خدا ابوبکرؓ پر رحمت فرمائے، اپنے بعد آنے والوں کو اُنھوں نے مشکل میں ڈال دیا۔“دور ملوکیت میں بیت المال کا یہ تصور اس تصور سے بدل گیا کہ خزانہ بادشاہ اور شاہی خاندان کی ملک ہے، رعیت بادشاہ کی محض باج گزار ہے، اور کسی کو حکومت سے حساب پوچھنے کا حق نہیں ہے۔ اس دور میں بادشاہوں اور شاہزادوں کی، بلکہ ان کے گورنروں اور سپہ سالاروں تک کی زندگی جس شان سے بسر ہوتی تھی وہ بیت المال میں بے جا تصرف کے بغیر کسی طرح ممکن نہ تھی۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اپنے زمانے میں جب شاہزادوں اور امراء کی ناجائز املاک کا محاسبہ کیا، اس وقت انھوں نے خود اپنی ۴۰ ہزار دینار سالانہ کی جائداد، جون انھیں اپنے والد عبدالعزیز بن مروان سے میراث میں ملی تھی، بیت المال کو واپس کی۔بیت المال سے اپنے اقرباء کی مدد کے معاملے میں حضرت عثمانؓ نے جو کچھ کیا اس پر بھی شرعی حیثیت سے کسی اعتراض کی گنجائش نہیں ہے۔ معاذ اللہ، انھوں نے خدا اور مسلمانوں کے مال میں کوئی خیانت نہیں کی تھی۔ لیکن اس معاملے میں بھی ان کا طریق کار بلحاظ تدبیر ایسا تھا جو دوسروں کے لیے وجہ شکایت بنے بغیر نہ رہ سکا۔ٹیکس عائد کرنے کے بارے میں قرآن اس اصول کی طرف رہنمائی کرتا ہے کہ ٹیکسوں کا بار صرف ان لوگوں پر پڑنا چاہیے جو اپنی ضرورت سے زیادہ مال رکھتے ہیں، اور ان کی دولت کے بھی صرف اس حصے پر یہ بار ڈالا جانا چاہیے جو ان کی ضرورت سے زائد بچتا ہو:تحقیق و تجزیہ
ذیل کے حصے ادارے کی تحریر ہیں، مولانا مودودیؒ یا کسی اور مصنف کا اقتباس نہیں۔ ہر حصے کے ساتھ اس کے ماخذ — آیت، حدیث، سیرت یا کتاب — درج ہیں تاکہ آپ خود جانچ سکیں۔
سوالسرکاری خزانہ کس کا ہے؟
سرکاری خزانہ کس کا ہے — حکمران کا یا قوم کا؟ اسلام نے اس سوال کا دو ٹوک جواب دیا: بیت المال اللہ اور مسلمانوں (یعنی عوام) کی امانت ہے؛ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں نہ اپنی مرضی سے دیتا ہوں نہ روکتا ہوں، میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں، جہاں حکم ہوتا ہے وہاں رکھتا ہوں۔ اور یہ بھی فرمایا کہ جو لوگ اللہ کے مال میں ناحق تصرف کرتے ہیں ان کے لیے قیامت کے دن آگ ہے۔
- درجہ درج نہیں
- درجہ درج نہیں
- مولانا مودودیؒ — بیت المال میں تصرُّف کی شرائط
- اصل موضوع: امانت اور اہلیت
اصولوصولی اور خرچ — دونوں حق کے ساتھ
بیت المال کا اصول یہ ہے کہ ہر وصولی جائز شرعی طریقے سے ہو اور ہر خرچ جائز مصرف میں، اس کا انتظام قوم یا اس کے آزاد نمائندوں کے مشورے سے ہو، اور مسلمانوں کو اس کے محاسبے کا پورا حق ہو (علمی رائے؛ متعلقہ اقتباس اوپر)۔ آیت ۲:۲۱۹ کی «الْعَفْوَ» والی ہدایت سے اہلِ علم نے محصول کا یہ اصول اخذ کیا ہے کہ اس کا بوجھ ان پر پڑے جو ضرورت سے زیادہ رکھتے ہیں۔ زکوٰۃ اور خمس کے مصارف قرآن نے خود مقرر کیے ہیں۔
طریقِ کارمحاسبہ: عامل بھی جواب دہ
نبی ﷺ نے ابن الاُتبیہ (دوسری روایات میں ابن اللُّتبیہ) کو زکوٰۃ کی وصولی پر مقرر کیا؛ واپسی پر اس نے کہا کہ یہ آپ کا ہے اور یہ مجھے ہدیہ ملا ہے۔ آپ ﷺ نے منبر پر فرمایا: وہ اپنے ماں باپ کے گھر کیوں نہ بیٹھا رہا، پھر دیکھتا کہ اسے ہدیہ ملتا ہے یا نہیں — اور جو کچھ بھی وہ لے گا قیامت کے دن گردن پر اٹھائے آئے گا۔ قرآن نے خیانت (غلول) کرنے والے کے بارے میں یہی خبر دی ہے۔ یوں سرکاری اہل کاروں کے تحفے، مفادات کا ٹکراؤ اور حساب کتاب — سب احتساب کے دائرے میں آتے ہیں۔
- درجہ درج نہیں
- موضوع: امانت اور اہلیت
خلافتِ راشدہ میںخلافتِ راشدہ: خلیفہ کا وظیفہ اور دیوان
حضرت ابوبکرؓ خلیفہ بننے کے اگلے دن کپڑا بیچنے نکلے تو صحابہ نے ان کے لیے بیت المال سے ایک عام مہاجر کے معیار پر وظیفہ مقرر کیا؛ وفات کے وقت انہوں نے اپنے ترکے سے رقم بیت المال کو واپس کرنے کی وصیت کی۔ حضرت عمرؓ کے دور میں دیوان (رجسٹر) کے ذریعے وظائف کا نظام قائم ہوا اور بیت المال کو باقاعدہ ادارے کی شکل ملی۔ حضرت عثمانؓ کے دور میں بیت المال سے اقربا کی مدد کے طریقِ کار پر — جس میں نہ کوئی خیانت تھی نہ شرعی خلاف ورزی — تدبیر کے لحاظ سے شکایات پیدا ہوئیں؛ بعد کی ملوکیت میں امانت کا یہ تصور ہی بدل گیا اور خزانہ حکمران خاندان کی ملکیت سمجھا جانے لگا؛ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ نے اس کی اصلاح کی کوشش کی۔ انتظامی صورتیں اپنے دور کا اجتہاد تھیں؛ دائمی اصول امانت اور محاسبہ ہے۔
سب انسانوں کے لیےخزانے کا فائدہ غیر مسلموں تک
بیت المال کا فائدہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہا: محتاج غیر مسلم شہریوں کے لیے خزانے سے وظائف کی تاریخی مثالیں «کفالتِ عامہ» کے موضوع پر ہیں۔
غلط فہمیاںسوال: کیا زکوٰۃ اور خراج کے سوا ٹیکس جائز ہیں؟
قرآن نے زکوٰۃ اور خمس کے مصارف مقرر کیے؛ زکوٰۃ کے سوا محصولات کے جواز اور حدود پر فقہا کی آرا مختلف رہی ہیں؛ ذیل میں ادارے کی رائے ہے۔ ادارے کی رائے میں فیصلہ کن معیار یہ ہے کہ محصول شوریٰ سے طے ہو، عوامی خزانے میں جائے، مشورے سے خرچ ہو اور حکومت اس کا حساب دے۔ اس بارے میں جو روایت «إن في المال لحقا سوى الزكاة» عام طور پر پیش کی جاتی ہے وہ سائٹ پر ترمذی ۶۵۹/۶۶۰ میں ضعیف درج ہے، اس لیے یہاں دلیل نہیں بنائی گئی۔
اس موضوع پر آپ کے پاس معلومات ہیں؟ رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے مضمون شامل کریں — نظرِ ثانی کے بعد شائع ہوگا۔
معاون کیلکولیٹرز
کوئی بھی حساب لگا سکتا ہے — مفتی صاحب کو بھیجنے کے لیے صرف لاگ ان درکار ہےزکوٰۃ کیلکولیٹر
اپنے نصاب کے مطابق نقدی، سونا، چاندی اور مالِ تجارت کی بنیاد پر واجب الادا زکوٰۃ معلوم کریں۔
میراثِ کیلکولیٹر
ورثاء کی تفصیل درج کریں اور شرعی اصولوں کے مطابق میراث کی تقسیم کا مسودہ حاصل کریں۔