احتکار، دھوکا اور استحصال
زندگی کے ہر شعبے کے لیے قرآن و سنت کی رہنمائی، مستند حوالوں کے ساتھ — تاکہ آپ خود فیصلہ کریں۔
نظامِ معیشت
حلال کمائی، سود کی ممانعت اور تجارت کے شرعی اصول۔
انسان کی معاشی زندگی کو انصاف اور راستی پر قائم رکھنے کے لیے اِسلام نے چند اُصول اور چند حدود مقرر کر دیے ہیں تا کہ دولت کی پیدائش ،استعمال اور گردش کا سارا نظام انھی خطوط کے اندر چلے جو اس کے لیے کھینچ دیے گئے ہیں۔ دولت کی پیداوار کے طریقے اور اس کی گردش کی صورتیں کیا ہوں؟ اِسلام کو اس سوال سے کوئی بحث نہیں ہے۔ یہ چیزیں تو مختلف زمانوں میں تمدن کے نشوونما کے ساتھ ساتھ بنتی اور بدلتی رہتی ہیں۔ ان کا تعین انسانی حالات و ضروریات کے لحاظ سے خود بخود ہو جاتا ہے اِسلام جو کچھ چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ تمام زمانوں اور حالات میں انسان کے معاشی معاملات جو شکلیں بھی اختیار کریں ان میں یہ اصول مستقل طور پر قائم رہیں اور ان حدود کی لازماً پابندی کی جائے۔4 آیات4 احادیث
قرآنِ مجید
احادیث
… سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ، آپ نے فرمایا : " گناہ گار کے سوا کوئی اور شخص ذخیرہ اندوزی نہیں کرتا ۔
… نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( تجارتی ) قافلوں سے آگے جا کر نہ ملا کرو ( ان کو منڈی میں آنے دو ) اور کوئی شہری، کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے، انہوں نے بیان کیا کہ اس پر میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا کہ ”کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال نہ بیچے“ کا مطلب کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے۔
… نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے «نجش» ( فریب، دھوکہ ) سے منع فرمایا تھا۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! گرانی بڑھ گئی ہے لہٰذا آپ ( کوئی مناسب ) نرخ مقرر فرما دیجئیے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نرخ مقرر کرنے والا تو اللہ ہی ہے، ( میں نہیں ) وہی روزی تنگ کرنے والا اور روزی میں اضافہ کرنے والا، روزی مہیا کرنے والا ہے، اور میری خواہش ہے کہ جب اللہ سے ملوں، تو مجھ سے کسی جانی و مالی ظلم و زیادتی کا کوئی مطالبہ کرنے والا نہ ہو ( اس لیے میں بھاؤ مقرر کرنے کے حق میں نہیں ہوں ) ۔
مولانا مودودیؒ کی تحریروں سے
اسی لیے اسلام احتکار کو بھی منع کرتا ہے۔احتکار کے معنی یہ ہیں کہ آپ اشیائے ضرورت کو قصداً روک کر رکھیں تا کہ بازار میں ان کی رسد کم ہو اور قیمتیں چڑھ جائیں۔ یہ حرکت اسلامی قانون میں حرام ہے۔ آدمی کو سیدھی طرح تجارت کرنی چاہیے۔ اگر آپ کے پاس کوئی مال بیچنے کے لیے موجود ہے اور بازار میں اس کی مانگ ہے تو کوئی معقول وجہ نہیں کہ آپ اسے فروخت کرنے سے انکار کریں۔ جان بوجھ کر اشیائے ضرورت کی قلت پیدا کرنے کے لیے فروخت سے انکار کر دینا آدمی کو تاجر کے بجائے لٹیرا بنا دیتا ہے۔ اسی بنا پر اسلام بے جا نوعیت کی اجارہ داریوں کا بھی مخالف ہے، کیوں کہ وہ وسائل معاش سے عام لوگوں کے استفادے میں مانع ہوتی ہیں۔ اسلام اس کو جائز نہیں رکھتا کہ کسبِ معیشت کے کچھ مواقع اور ذرائع بعض خاص اشخاص یا خاندانوں یا طبقوں کے لیے مخصوص کر دیئے جائیں اور دوسرے اگر اس میدان میں آنا چاہیں تو ان کے راستے میں رکاوٹ ڈال دی جائے۔ اجارہ داری اگر کسی نوعیت کی جائز ہے تو صرف وہ جو اجتماعی مفاد کے لیے بالکل ناگزیر ہو، ورنہ اصولاً اسلام یہ چاہتا ہے کہ جدوجہد کا میدان سب کے لیے کھلا رہے اور ہر شخص کو اس میں ہاتھ پاؤں مارنے کے مواقع حاصل رہیں۔۱۲۔ یہ ہدایت بھی صرف افراد کے باہمی معاملات تک محدود نہ رہی‘ بلکہ اسلامی حکومت کے قیام کے بعد یہ بات حکومت کے فرائض میں داخل کی گئی کہ وہ منڈیوں اور بازاروں میں اوزان اور پیمانوں کی نگرانی کرے اور تَطفِیف [ تَطْفِیْف۔ ناپ تول میں کمی کرنا۔] کو بزور بند کر دے۔ پھر اسی سے یہ وسیع اصول اخذ کیا گیا کہ تجارت اور معاشی لین دین میں ہر قسم کی بے ایمانیوں اور حق تلفیوں کا سدباب کرنا حکومت کے فرائض میں سے ہے۔رہا کسب تو اسلام میں صرف وُہ کسب جائز ہے جو کسی حرام طریقے سے نہ ہو۔ سرقہ، غصب، ناپ تول میں کمی بیشی، خیانت، رشوت، غبن، قحبہ گری، احتکار۱؎، سود، جوا، دھوکے کا سودا، مسکرات کی صنعت وتجارت، اور اشاعتِ فاحشہ کرنے والے کاروبار کے ذریعہ سے کسب اسلام میں حرام ہے۔ ان حدود کی پابندی کرتے ہوئے جو دولت بھی کسی کو ملے وُہ اس کی جائز ملک ہے، قطع نظر اس سے کہ وُہ کم ہو یا زیادہ۔ ایسی ملکیت کے لیے نہ کمی کی کوئی حد مقرر کی جا سکتی ہے نہ زیادتی کی۔ نہ اس کا کم ہونا اس بات کو جائز کر دیتا ہے کہ دوسروں سے چھین کر اس میں اضافہ کیا جائے، اور نہ اس کا زیادہ ہونا اس امر کے لیے کوئی دلیل ہے کہ اسے زبردستی کم کیا جائے۔ البتہ جو دولت ان جائز حدود سے تجاوز کرکے حاصل ہوئی ہو اس کے بارے میں یہ سوال اُٹھانے کا مسلمانوں کو حق پہنچتا ہے کہ مِنْ این لَکَ ھٰذا (یہ تجھے کہاں سے ملا؟) اس دولت کے بارے میں پہلے قانونی تحقیق ہونی چاہیے، پھر اگر ثابت ہوجائے کہ وُہ جائز ذرائع سے حاصل نہیں ہوئی ہے تو اُسے ضبط کرنے کا اِسلامی حکومت کو پورا حق پہنچتا ہے۔تحقیق و تجزیہ
ذیل کے حصے ادارے کی تحریر ہیں، مولانا مودودیؒ یا کسی اور مصنف کا اقتباس نہیں۔ ہر حصے کے ساتھ اس کے ماخذ — آیت، حدیث، سیرت یا کتاب — درج ہیں تاکہ آپ خود جانچ سکیں۔
سوالمہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور دھوکا — منڈی کو کون بچائے؟
عام آدمی کی روزمرہ تکلیف اکثر بازار سے آتی ہے: ضرورت کی چیزیں روک کر قیمتیں چڑھانا، کم تولنا، ملاوٹ اور مصنوعی بولی (نجش)۔ قرآن نے کم تولنے والوں کے لیے «ویل» کہا اور حضرت شعیبؑ کی قوم کو پورا ناپ تول کرنے اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دینے کا حکم سنایا۔
اصولاحتکار حرام، دھوکا حرام
حدیث میں ہے کہ ذخیرہ اندوزی گناہ گار ہی کرتا ہے۔ نبی ﷺ نے نجش (خریدنے کے ارادے کے بغیر قیمت بڑھانے کی بولی) سے منع کیا، قافلوں سے منڈی سے باہر جا کر سودا کرنے اور شہری کو دیہاتی کا دلال بننے سے روکا تاکہ قیمت منڈی میں کھلے طور پر طے ہو۔ غلے کے ڈھیر کے اندر نمی چھپانے والے سے فرمایا: جس نے دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔ احتکار کا مطلب ضرورت کی اشیا کو جان بوجھ کر روکنا ہے تاکہ رسد گھٹے اور قیمت چڑھے۔
- درجہ درج نہیں
- درجہ درج نہیں
- درجہ درج نہیں
- درجہ درج نہیںاصل موضوع: تجارت کے اصول
- مولانا مودودیؒ — استعمالِ دولت کے طریقوں میں حلال و حرام کی تمیز
طریقِ کارمنڈی کی نگرانی، اور قیمتوں پر کنٹرول کی حد
نبی ﷺ ایک موقع پر بازار میں غلے کے ڈھیر کے پاس سے گزرے اور ہاتھ ڈال کر چھپی ہوئی نمی پکڑی؛ بعد میں اوزان و پیمانوں کی نگرانی اور کم تولنے کو بزور روکنا حکومت کے فرائض میں شامل ہوا، جس سے یہ اصول نکلا کہ لین دین کی ہر بےایمانی کا سدِباب ریاست کی ذمہ داری ہے۔ دوسری طرف جب لوگوں نے قیمتیں مقرر کرنے کو کہا تو آپ ﷺ نے انکار کیا اور فرمایا کہ میں اللہ سے اس حال میں ملنا چاہتا ہوں کہ کسی کا مجھ پر جانی یا مالی ظلم کا مطالبہ نہ ہو۔ اس سے اہلِ علم نے یہ نکالا کہ عام حالات میں قیمتیں منڈی طے کرتی ہے؛ ذخیرہ اندوزی یا تاجروں کی ملی بھگت کی صورت میں ریاست نرخ مقرر کر سکتی ہے یا نہیں، اس میں فقہا کا اختلاف ہے۔ دھوکے، ذخیرہ اندوزی اور کم تول کو روکنا بہرحال ریاست کی ذمہ داری ہے۔
- درجہ درج نہیںاصل موضوع: تجارت کے اصول
- مولانا مودودیؒ — دفاع اور اصولِ جنگ و صلح
- صحیح · البانی
معاشرتی اثراتناجائز دولت کا محاسبہ
کمائی کے حرام طریقے — چوری، غصب، کم تولنا، خیانت، رشوت، غبن، احتکار، سود، جوا اور دھوکے کا سودا — سے بنی دولت جائز ملکیت نہیں۔ ایسی دولت کے بارے میں مسلمانوں کو «یہ تمہیں کہاں سے ملا؟» پوچھنے کا حق ہے؛ پہلے قانونی (عدالتی) تحقیق ہو، پھر ثابت ہو جائے تو ریاست اسے ضبط کر سکتی ہے۔ اس طرح بدعنوانی کے خلاف قانون الزام سے نہیں، ثبوت سے چلتا ہے۔
سب انسانوں کے لیےمنصفانہ منڈی — ہر خریدار کا تحفظ
پورا ناپ تول، ملاوٹ کی ممانعت اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کسی ایک مذہب کے خریدار کا حق نہیں؛ قرآن نے «النَّاس» — تمام لوگوں — کو ان کی چیزوں میں گھاٹا دینے سے روکا ہے۔ منڈی کا انصاف ہر شہری، ہر تاجر اور ہر صارف کو فائدہ دیتا ہے۔
اس موضوع پر آپ کے پاس معلومات ہیں؟ رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے مضمون شامل کریں — نظرِ ثانی کے بعد شائع ہوگا۔
معاون کیلکولیٹرز
کوئی بھی حساب لگا سکتا ہے — مفتی صاحب کو بھیجنے کے لیے صرف لاگ ان درکار ہےزکوٰۃ کیلکولیٹر
اپنے نصاب کے مطابق نقدی، سونا، چاندی اور مالِ تجارت کی بنیاد پر واجب الادا زکوٰۃ معلوم کریں۔
میراثِ کیلکولیٹر
ورثاء کی تفصیل درج کریں اور شرعی اصولوں کے مطابق میراث کی تقسیم کا مسودہ حاصل کریں۔