مرکزی مواد پر جائیں

نظامِ عقائد

زندگی کے ہر شعبے کے لیے قرآن و سنت کی رہنمائی، مستند حوالوں کے ساتھ — تاکہ آپ خود فیصلہ کریں۔

نظامِ عقائد

ہر انسان کی زندگی اسی بنیاد پر گزرتی ہے کہ وہ کن باتوں کو اپنے عقائد پر استوار کرتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو اپنے ارد گرد کے افراد و کائنات کے بارے میں کیا خیال کرتا ہے؟ ان کا کیا رشتہ ہے؟ اس کی کیا ذمہ داری ہے؟ اس کے کیا حقوق ہیں۔ وغیرہ اسی بنیاد پر وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرتا ہے۔

اس غرض کے لیے سب سے پہلی ضرورت یہ ہے کہ انسان کو اس بات کا علم… قیاس وگمان نہیں بلکہ ’’علم‘‘… ہو کہ اس کی اور کائنات کی حقیقت کیا ہے اور کائنات میں اس کی حیثیت کیا ہے۔ پھر وہ اس بات کے جاننے کا۔۔۔سمجھ بیٹھنے کا نہیں بلکہ جاننے کا۔۔۔ حاجت مند ہے کہ آیا زندگی بس یہی دُنیا کی زندگی ہے یا یہ پوری زندگی کا ایک ابتدائی حصہ ہے۔ آیا سفر بس پیدائش سے لے کر موت تک کی مسافت کا ہے یا یہ پورے سفر میں سے محض ایک مرحلہ ہے۔
— مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، «دین حق»، باب: الدین کی نوعیتمکمل باب پڑھیں

توحید

اللہ تعالی اس کائنات کا تنہا خالق، مالک اور رازق ہے۔

قرآنِ مجید

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
کہو، وہ اللہ ہے، یَکتا۔
اللَّهُ الصَّمَدُ
اللہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد۔
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ
اور کوئی اُس کا ہمسر نہیں ہے۔ ؏۱
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
اللہ، وہ زندہ جاوید  ہستی ، جو تمام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔نہ وہ سوتا ہے ، اور نہ اسے اونگھ لگتی ہے۔ زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، اسی کا ہے۔، کون ہے جو اس کی جناب میں اس کی اجازت کے بغیر  سفارش کر سکے؟ جو کچھ بندوں کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے او ر جو کچھ ان سے اوجھل ہے، اس سے بھی وہ  واقف ہے اور اس کی معلومات میں سے کوئی چیز ان کی گرفت ادراک میں نہیں آسکتی اِلّا یہ کہ کسی  چیز کا علم وہ خود ہی ان کو دینا چاہے۔ اس کی حکومت آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے اور ان کی نگہبانی اس کے لیے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں ہے۔ بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے۔

مولانا مودودیؒ کی تحریروں سے

(۲) یہ کلمہ انسان میں انتہا درجے کی خود داری اور عزت نفس پیدا کر دیتا ہے۔ اس پر اعتقاد رکھنے والا جانتا ہے کہ صرف ایک خدا تمام طاقتوں کا مالک ہے۔ اس کے سواکوئی نفع پہنچانے والا نہیں، کوئی مارنے اور جلانے والا نہیں، کوئی صاحب اختیار اور بااثر نہیں۔ یہ علم اور یقین اس کو خدا کے سوا تمام قوتوں سے بے نیاز اور بے خوف کر دیتاہے۔ اس کی گردن کسی مخلوق کے آگے نہیں جھکتی ۔ اس کا ہاتھ کسی کے آگے نہیں پھیلتااس کے دل میں کسی کی بزرگی کا سکہ نہیں بیٹھتا۔ یہ صفت سوائے عقیدہ توحید کے اور کسی عقیدے سے پیدا نہیں ہو سکتی ۔ شرک اور کفر اور دہریت کی لازمی خاصیت یہ ہے کہ انسان مخلوقات کے آگے جھکے، ان کو نفع اور نقصان کا مالک سمجھے، ان سے خوف کھائےاور ان ہی سے امیدیں وابستہ رکھے۔
— مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، «دینیات»، باب: انسان کی زندگی پر عقیدۂ توحید کا اثرمکمل باب پڑھیں
(۴) اس کلمے پر اعتقاد رکھنے والا اچھی طرح سمجھتا ہے کہ نفس کی پاکیزگی اور عمل کی نیکی کے سوا اس کے لیے نجات اور فلاح کا کوئی ذریعہ نہیں، کیونکہ وہ ایک ایسے خدا پراعتقاد رکھتا ہے جو بے نیاز ہے، کسی سے کوئی رشتہ نہیں رکھتا۔ بے لاگ عدل کرنے والاہے اور کسی کو اس کی خدائی میں دخل یا اثر حاصل نہیں۔
— مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، «دینیات»، باب: انسان کی زندگی پر عقیدۂ توحید کا اثرمکمل باب پڑھیں

مزید مطالعہ — مولانا مودودیؒ کی دیگر تحریریں

لائبریری میں اس موضوع پر ان کی کتابوں کے یہ ابواب بھی موجود ہیں:

اس موضوع پر مزید ابواب بھی ہیں۔ مولانا مودودیؒ کی تمام کتابیں لائبریری میں دیکھیں ←

اس موضوع پر آپ کے پاس معلومات ہیں؟ رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے مضمون شامل کریں — نظرِ ثانی کے بعد شائع ہوگا۔

معاون کیلکولیٹرز

کوئی بھی حساب لگا سکتا ہے — مفتی صاحب کو بھیجنے کے لیے صرف لاگ ان درکار ہے
مفتی کی توثیق درکار

زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے نصاب کے مطابق نقدی، سونا، چاندی اور مالِ تجارت کی بنیاد پر واجب الادا زکوٰۃ معلوم کریں۔

مفتی کی توثیق درکار

میراثِ کیلکولیٹر

ورثاء کی تفصیل درج کریں اور شرعی اصولوں کے مطابق میراث کی تقسیم کا مسودہ حاصل کریں۔