عورت کے مالی حقوق: مہر، ملکیت اور کمائی
زندگی کے ہر شعبے کے لیے قرآن و سنت کی رہنمائی، مستند حوالوں کے ساتھ — تاکہ آپ خود فیصلہ کریں۔
نظامِ مرد و عورت — حقوق و فرائض
مرد اور عورت کا مقام، دونوں کے حقوق و فرائض، اور شریعت اور رواج کا فرق — قرآن و سنت کی روشنی میں۔
3 آیات2 احادیث
قرآنِ مجید
احادیث
… کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا نے۔ (اعمش نے) کہا کہ میں نے اس حدیث کا ذکر ابراہیم نحعی سے کیا۔ تو انہوں نے بھی مجھ سے ابوعبیدہ سے بیان کیا۔ ان سے عمرو بن حارث نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب نے ‘ بالکل اسی طرح حدیث بیان کی (جس طرح شقیق نے کی کہ) زینب رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں مسجد نبوی میں تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے ‘ صدقہ کرو ‘ خواہ اپنے زیور ہی میں سے دو۔ اور زینب اپنا صدقہ اپنے شوہر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور چند یتیموں پر بھی جو ان کی پرورش میں تھے خرچ کیا کرتی تھیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے خاوند سے کہا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھئے کہ کیا وہ صدقہ بھی مجھ سے کفایت کرے گا جو میں آپ پر اور ان چند یتیموں پر خرچ کروں جو میری سپردگی میں ہیں۔ لیکن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم خود جا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لو۔ آخر میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ اس وقت میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر ایک انصاری خاتون کو پایا۔ جو میری ہی جیسی ضرورت لے کر موجود تھیں۔ ( جو زینب ابومسعود انصاری کی بیوی تھیں ) پھر ہمارے سامنے سے بلال گذرے۔ تو ہم نے ان سے کہا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیجئے کہ کیا وہ صدقہ مجھ سے کفایت کرے گا جسے میں اپنے شوہر اور اپنی زیر تحویل چند یتیم بچوں پر خرچ کر دوں۔ ہم نے بلال سے یہ بھی کہا کہ ہمارا نام نہ لینا۔ وہ اندر گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ دو عورتیں مسئلہ دریافت کرتی ہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دونوں کون ہیں؟ بلال رضی اللہ عنہ نے کہہ دیا کہ زینب نام کی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کون سی زینب؟ بلال رضی اللہ عنہ نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں! بیشک درست ہے۔ اور انہیں دو گنا ثواب ملے گا۔ ایک قرابت داری کا اور دوسرا خیرات کرنے کا۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میری خالہ کو طلاق ہو گئی ، انہوں نے ( دورانِ عدت ) اپنی کھجوروں کا پھل توڑنے کا ارادہ کیا ، تو ایک آدمی نے انہیں ( گھر سے ) باہر نکلنے پر ڈانٹا ۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، تو آپ نے فرمایا : " کیوں نہیں ، اپنی کھجوروں کا پھل توڑو ، ممکن ہے کہ تم ( اس سے ) صدقہ کرو یا کوئی اور اچھا کام کرو
مولانا مودودیؒ کی تحریروں سے
۲۔ اسلام عورتوں کو وراثت اور مال وجائیداد کی ملکیت کے پورے پورے حقوق دینا ہے۔ ان کو اختیار ہے کہ وہ اپنی ملکیت کو صنعت وحرفت میں لگائیں اور اس سے جو نفع ہو اس کی بلا شرکت غیرے مالک ہوں، بلکہ اگر ان کے پاس وقت بچتا ہوں تو ان کو اس کا بھی حق ہے کہ بطور خود کوئی کاروبار کوئی محنت مزدوری کریں اور اس کی آمدنی کی ملکیت پوری طرح انہیں حاصل ہو۔ ان کے شوہروں اور باپوں کو ان کے املاک پر کسی قسم کے اختیارات حاصل نہیں ہیں۔پس نکاح کے وقت عورت اور مرد کے درمیان مہر کی جو قرار داد ہوئی ہو اس کو پورا کرنا مرد پر لازم ہے ۔ اگر وہ اس قرار داد کو پورا کرنے سے انکار کرے تو عورت کو حق ہے کہ اپنے نفس کو اس سے روک لے۔ یہ ایسی ذمہ داری ہے جس سے سبکدوش ہونے کی کوئی صورت مرد کے لئے بجز اس کے نہیں ہے کہ عورت یا تو اس کو مہلت دے [اسی کو مہر مُؤجَّل کہتے ہیں ۔ مگر آج کل مہر مُؤجَّل کا مفہوم یہ ہو گیا ہے کہ نکاح کے وقت ہزارں لاکھوں کی دستاویز یہ سمجھ کر لکھوادی جاتی ہے کہ ”کون لیتا ہے کون دیتا ہے“۔ گویا ابتدا ہی سے ادا کرنے کی نیت نہیں ہوتی ۔ حالانکہ اس نیت کے ساتھ جو نکاح کیا جائے وہ عند اللہ فاسد ہے ۔ حقیقی مہر مُؤجَّل وہ ہے جس میں واضع طور پر یہ مدت کا تعین کیا گیا ہو کہ مرد اتنی مدت میں اسے ادا کرے گا ۔ اور جس مہر کی قرار داد میں مدت کا تعین نہ ہو وہ عند الطلب (On Demand) کی حیثیت رکھتا ہے ۔ مجھے ان فقہاء سے سخت اختلاف ہے جو ایسے مہر کو شوہر کی وفات کے بعد واجب الادا بتاتے ہیں۔ گویا نکاح تو شوہر کرے اور مہر اس کے وارثوں پر عائد ہو۔ یہ چیز مذکورہ بالا آیات قرآنی کی روح کے بالکل خلاف ہے اور اس فتوے کیلئے کتاب و سنت میں کوئی دلیل نہیں ہے ۔]۔ یا اس کی ناداری کا لحاظ کر کے بخوشی معاف کر دے ۔ یا اس پر احسان کر کے برضاو رغبت اپنے حق سے دست بردار ہوجائے ۔مزید مطالعہ — مولانا مودودیؒ کی دیگر تحریریں
لائبریری میں اس موضوع پر ان کی کتابوں کے یہ ابواب بھی موجود ہیں:
- 📚 مسئلہ ملکیتِ زمین
- 📚 خواتین اور دینی مسائل
- 📚 معاشیات اسلام
- 📚 اخلاقیات اجتماعیہ اور اس کا فلسفہ
- 📚 اسلام اور جدید معاشی نظریات
- 📚 اسلام اور ضبط ولادت
- 📚 اسلام اور عدلِ اجتماعی
- 📚 اسلامی ریاست
اس موضوع پر مزید ابواب بھی ہیں۔ مولانا مودودیؒ کی تمام کتابیں لائبریری میں دیکھیں ←
اس موضوع پر آپ کے پاس معلومات ہیں؟ رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے مضمون شامل کریں — نظرِ ثانی کے بعد شائع ہوگا۔
معاون کیلکولیٹرز
کوئی بھی حساب لگا سکتا ہے — مفتی صاحب کو بھیجنے کے لیے صرف لاگ ان درکار ہےزکوٰۃ کیلکولیٹر
اپنے نصاب کے مطابق نقدی، سونا، چاندی اور مالِ تجارت کی بنیاد پر واجب الادا زکوٰۃ معلوم کریں۔
میراثِ کیلکولیٹر
ورثاء کی تفصیل درج کریں اور شرعی اصولوں کے مطابق میراث کی تقسیم کا مسودہ حاصل کریں۔