زکوٰۃ
زندگی کے ہر شعبے کے لیے قرآن و سنت کی رہنمائی، مستند حوالوں کے ساتھ — تاکہ آپ خود فیصلہ کریں۔
نظامِ عبادات
طہارت سے حج تک — ہر عبادت کا بنیادی طریقہ، قرآن و حدیث کے حوالہ جات کے ساتھ۔
یہ عبادت کا اصلی مفہوم ہے اور اسلام کا اصل مقصد مسلمان کو ایسا ہی عبادت گزار بندہ بنانا ہے۔ اس غرض کے لیے اسلام میں چند ایسی عبادتیں فرض کی گئی ہیں جو انسان کو اس بڑی عبادت کے لیے تیار کرتی ہیں۔ گویا یوں سمجھو کہ یہ خاص عبادتیں اس بڑی عبادت کے لیے ٹریننگ کورس کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جو شخص یہ ٹرینگ جتنی اچھی طرح لے گا وہ اس بڑی اور اصلی عبادت کو اتنی ہی اچھی طرح ادا کرسکے گا۔ اس لیے ان خاص عبادتوں کو فرض عین قرار دیا گیا ہے اور انھیں ارکان دین یعنی دین کے ستون" کہا گیا ہے۔ جس طرح ایک عمارت چند ستونوں پر قائم ہوتی ہے، اسی طرح اسلامی زندگی کی عمارت بھی ان ستونوں پر قائم ہے۔ ان کو توڑ دو گےتو اسلام کی عمارت کو گرا دو گے۔1 طریقے2 آیات2 احادیث
طریقہ — مرحلہ وار
قرآنِ مجید
احادیث
… نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن ( کا حاکم بنا کر ) بھیجا تو فرمایا کہ تم انہیں اس کلمہ کی گواہی کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ اگر وہ لوگ یہ بات مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر روزانہ پانچ وقت کی نمازیں فرض کی ہیں۔ اگر وہ لوگ یہ بات بھی مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے مال پر کچھ صدقہ فرض کیا ہے جو ان کے مالدار لوگوں سے لے کر انہیں کے محتاجوں میں لوٹا دیا جائے گا۔
… نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جسے اللہ نے مال دیا اور اس نے اس کی زکوٰۃ نہیں ادا کی تو قیامت کے دن اس کا مال نہایت زہریلے گنجے سانپ کی شکل اختیار کر لے گا۔ اس کی آنکھوں کے پاس دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ جیسے سانپ کے ہوتے ہیں ‘ پھر وہ سانپ اس کے دونوں جبڑوں سے اسے پکڑ لے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال اور خزانہ ہوں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی ”اور وہ لوگ یہ گمان نہ کریں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو کچھ اپنے فضل سے دیا ہے وہ اس پر بخل سے کام لیتے ہیں کہ ان کا مال ان کے لیے بہتر ہے۔ بلکہ وہ برا ہے جس مال کے معاملہ میں انہوں نے بخل کیا ہے۔ قیامت میں اس کا طوق بنا کر ان کی گردن میں ڈالا جائے گا۔“
مولانا مودودیؒ کی تحریروں سے
اللہ تعالی نے اس زکوٰۃ کو بھی ہم پر اُسی طرح فرض کیا ہے جس طرح نماز روزے کو فرض کیا ہے۔ یہ اسلام کا بہت بڑا رکن ہے اور اس کو رکن اس لیے قرار دیا گیا ہے کہ یہ مسلمانوں میں خدا کی خاطر قربانی اور ایثار کرنے کی صفت پیدا کرتا ہے، اور خود غرضی، تنگ دلی اور زر پرستی کی بڑی صفات کو دور کرتا ہے۔ لکشمی کی پوجا کرنے والا اور روپے پر جان دینے والا حریص اور بخیل آدمی اسلام کے کسی کام کا نہیں۔ جو شخص خدا کے حکم پر اپنی گاڑھی محنت سے کمایا ہوا مال اپنی کسی ذاتی غرض کے بغیر قربان کر سکتا ہو وہی اسلام کے سیدھے راستے پر چل سکتا ہے۔ زکوٰۃ مسلمان کو اس قربانی کی مشق کراتی ہے اور اس کو اس قابل بناتی ہے کہ خدا کی راہ میں جب مال صرف کرنے کی ضرورت ہو تو وہ اپنی دولت کو سینے سے چمٹائے نہ بیٹھا رہے بلکہ دل کھول کر خرچ کرے۔زکوٰۃ اس کے برعکس ایک عبادت ہے بالکل اسی طرح جیسے نماز ایک عبادت ہے۔ کوئی پارلیمنٹ یا قانون ساز اسمبلی اس کی عائد کرنے والی نہیں ہے، بلکہ اسے خدا نے عائد کیا ہے جسے ایک مسلمان اپنا معبودِ برحق مانتا ہے۔ کوئی شخص اگر اپنے ایمان کو محفوظ رکھنا چاہتا ہو تو وہ زکوٰۃ سے بچنے یا اس میں خورد برد کرنے کی کبھی کوشش نہیں کرسکتا۔ بلکہ اگر کوئی خارجی طاقت اس سے حساب لینے اور زکوٰۃ وصول کرنے والی نہ بھی ہو تو ایک مومن اپنی زکوٰۃ کا حساب خود کر کے اپنی مرضی سے نکالے گا۔ پھر یہ زکوٰۃ سرے سے اس غرض کے لیے ہے ہی نہیں کہ ان اجتماعی ضروریات کو پورا کیا جائے جن سے متمتع ہونے میں آپ خود بھی شامل ہیں، بلکہ یہ صرف ان لوگوں کے لیے مخصوص کی گئی ہے جو کسی نہ کسی طرح سے دولت کی تقسیم میں اپنا حصہ پانے سے، یا پورا حصہ پانے سے محروم رہ گئے ہیں، اور کسی وجہ سے مدد کے محتاج ہیں، خواہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر۔ اس طرح زکوٰۃ اپنی حقیقت، اپنے بنیادی اصول اور اپنی روح اور شکل کے اعتبار سے ٹیکس سے بالکل ایک مختلف چیز ہے۔تحقیق و تجزیہ
ذیل کے حصے ادارے کی تحریر ہیں، مولانا مودودیؒ یا کسی اور مصنف کا اقتباس نہیں۔ ہر حصے کے ساتھ اس کے ماخذ — آیت، حدیث، سیرت یا کتاب — درج ہیں تاکہ آپ خود جانچ سکیں۔
اصولزکوٰۃ — عبادت بھی، معاشی ادارہ بھی
زکوٰۃ نماز کی طرح عبادت ہے، اسے کسی پارلیمنٹ نے نہیں بلکہ اللہ نے فرض کیا؛ اسی لیے ایک مومن کوئی وصول کرنے والا نہ ہو تب بھی خود حساب کر کے ادا کرتا ہے۔ یہ ٹیکس کی طرح ادا کرنے والے کی سہولتوں کا معاوضہ نہیں بلکہ ان لوگوں کا حق ہے جو دولت کی تقسیم میں اپنے حصے سے محروم رہ گئے۔ قرآن نے اس کے آٹھ مصارف خود مقرر کیے اور حدیث میں ہے کہ یہ مال داروں سے لے کر انہی کے محتاجوں کو لوٹائی جائے۔
- مولانا مودودیؒ — زکوٰۃ اور ٹیکس کا فرق
- درجہ درج نہیں
طریقِ کارزکوٰۃ اور گردشِ دولت
زکوٰۃ جمع شدہ مال، تجارتی سرمائے، مویشیوں اور زرعی پیداوار پر لگتی ہے؛ چونکہ بےکار پڑی دولت بھی ہر سال اس سے گھٹتی ہے، اس لیے یہ مال کو کاروبار یا خرچ میں لانے کی ترغیب دیتی ہے اور محتاجوں میں قوتِ خرید پیدا کرتی ہے۔ زکوٰۃ نہ دینے والے کا مال قیامت کے دن زہریلا سانپ بن کر اسے پکڑے گا۔
عصرِ حاضر میںسرکاری زکوٰۃ: تجربے اور سوالات
بعض مسلم ممالک نے زکوٰۃ کی سرکاری وصولی کے قوانین بنائے ہیں، جبکہ اکثر جگہ زکوٰۃ افراد اور نجی اداروں کے ذریعے ادا ہوتی ہے۔ سرکاری نظاموں کی شفافیت، کوریج اور اعتماد پر بحث جاری ہے۔ کون سا انتظام بہتر ہے، یہ اجتہادی اور انتظامی سوال ہے؛ اس پر قابلِ اعتماد تقابلی اعداد و شمار ابھی یہاں شامل نہیں کیے جا سکے۔
مزید مطالعہ — مولانا مودودیؒ کی دیگر تحریریں
لائبریری میں اس موضوع پر ان کی کتابوں کے یہ ابواب بھی موجود ہیں:
- 📚 اسلام بیسویں صدی میں
- 📚 خطبات
- 📚 رسائل ومسائل – جلد دوم
- 📚 رسائل ومسائل – جلد سوم
- 📚 معاشیات اسلام
- 📚 اسلام اور جدید معاشی نظریات
- 📚 رسائل ومسائل – جلد اول
اس موضوع پر مزید ابواب بھی ہیں۔ مولانا مودودیؒ کی تمام کتابیں لائبریری میں دیکھیں ←
اس موضوع پر آپ کے پاس معلومات ہیں؟ رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے مضمون شامل کریں — نظرِ ثانی کے بعد شائع ہوگا۔
معاون کیلکولیٹرز
کوئی بھی حساب لگا سکتا ہے — مفتی صاحب کو بھیجنے کے لیے صرف لاگ ان درکار ہےزکوٰۃ کیلکولیٹر
اپنے نصاب کے مطابق نقدی، سونا، چاندی اور مالِ تجارت کی بنیاد پر واجب الادا زکوٰۃ معلوم کریں۔
میراثِ کیلکولیٹر
ورثاء کی تفصیل درج کریں اور شرعی اصولوں کے مطابق میراث کی تقسیم کا مسودہ حاصل کریں۔