مرکزی مواد پر جائیں

نماز

زندگی کے ہر شعبے کے لیے قرآن و سنت کی رہنمائی، مستند حوالوں کے ساتھ — تاکہ آپ خود فیصلہ کریں۔

نظامِ عبادات

طہارت سے حج تک — ہر عبادت کا بنیادی طریقہ، قرآن و حدیث کے حوالہ جات کے ساتھ۔

یہ عبادت کا اصلی مفہوم ہے اور اسلام کا اصل مقصد مسلمان کو ایسا ہی عبادت گزار بندہ بنانا ہے۔ اس غرض کے لیے اسلام میں چند ایسی عبادتیں فرض کی گئی ہیں جو انسان کو اس بڑی عبادت کے لیے تیار کرتی ہیں۔ گویا یوں سمجھو کہ یہ خاص عبادتیں اس بڑی عبادت کے لیے ٹریننگ کورس کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جو شخص یہ ٹرینگ جتنی اچھی طرح لے گا وہ اس بڑی اور اصلی عبادت کو اتنی ہی اچھی طرح ادا کرسکے گا۔ اس لیے ان خاص عبادتوں کو فرض عین قرار دیا گیا ہے اور انھیں ارکان دین یعنی دین کے ستون" کہا گیا ہے۔ جس طرح ایک عمارت چند ستونوں پر قائم ہوتی ہے، اسی طرح اسلامی زندگی کی عمارت بھی ان ستونوں پر قائم ہے۔ ان کو توڑ دو گےتو اسلام کی عمارت کو گرا دو گے۔
— مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، «دینیات»، باب: عبادت کا مفہوممکمل باب پڑھیں

نماز

13 طریقے1 آیات3 احادیث1 سیرت

طریقہ — مرحلہ وار

فرض6 مراحلنماز کی شرائطنماز شروع کرنے سے پہلے یہ شرطیں پوری ہونا ضروری ہیں؛ ان میں سے کوئی رہ جائے تو نماز نہیں ہوتی۔1 طہارت2 ستر ڈھانپنا3 قبلہ رخ ہونا+ 3 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←21 مراحلنماز کا طریقہدو رکعت نماز ترتیب وار۔ تین یا چار رکعت والی نماز میں دوسری رکعت کے قعدے میں صرف تشہد پڑھ کر کھڑے ہو جائیں اور باقی رکعتیں اسی طرح پڑھیں۔ ہر مرحلے کے ساتھ اس کا مطلب مولانا مودودیؒ کے خطبے «نماز میں آپ کیا پڑھتے ہیں؟» (خطبات) کے الفاظ میں۔1 سمجھ کر پڑھی گئی نماز2 اذان3 وضو+ 18 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←فرض10 مراحلنمازِ جمعہجمعہ کے دن ظہر کی جگہ دو رکعت نماز، جس سے پہلے دو خطبے ہوتے ہیں۔ غسل، جلدی پہنچنا اور خطبہ خاموشی سے سننا اس کے آداب ہیں۔1 کس پر فرض ہے2 غسل، صفائی اور خوشبو3 جلدی پہنچنا+ 7 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←واجب9 مراحلنمازِ عیدینعید الفطر اور عید الاضحیٰ کی دو رکعت نماز، اذان اور اقامت کے بغیر، زائد تکبیروں کے ساتھ؛ نماز کے بعد خطبہ۔1 عید الفطر سے پہلے صدقۂ فطر2 نماز سے پہلے یا بعد کھانا3 تکبیریں کہتے ہوئے عیدگاہ جانا+ 6 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←فرض10 مراحلخطبۂ جمعہجمعہ کے دو خطبے: حمد و شہادتین، نبی ﷺ کے الفاظ «أما بعد…»، قرآن اور نصیحت، درمیان میں بیٹھنا، دوسرے خطبے میں درود اور دعا۔ مسنون الفاظ حدیث ہی سے دکھائے گئے ہیں۔1 منبر پر کھڑے ہو کر، لوگوں کی طرف رخ2 حمد، استعانت اور شہادتین3 «أما بعد» — نبی ﷺ کے خطبے کے الفاظ+ 7 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←سنت8 مراحلخطبۂ عیدینعید کا خطبہ نماز کے بعد ہوتا ہے: حمد و شہادتین، نصیحت اور احکام — عید الفطر میں صدقے کی ترغیب، عید الاضحیٰ میں قربانی کے احکام۔ عید کے خطبے کے کوئی خاص الفاظ منقول نہیں۔1 نماز کے بعد، لوگوں کی طرف رخ2 حمد اور شہادتین3 نصیحت اور احکام+ 5 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←واجب5 مراحلنمازِ وترعشا کے بعد رات کی آخری نماز — تین رکعت، تیسری رکعت میں دعائے قنوت۔1 وتر کا حکم2 وقت3 تین رکعت+ 2 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←سنت3 مراحلتراویحرمضان کی راتوں میں عشا کے بعد باجماعت نماز، جس میں قرآن سنا اور پڑھا جاتا ہے۔1 فضیلت2 باجماعت3 رکعتوں کی تعدادمکمل طریقہ دیکھیں ←واجب3 مراحلسجدۂ سہونماز میں بھول کر کوئی واجب چھوٹ جائے، یا رکعتوں میں کمی بیشی ہو جائے، تو آخر میں دو سجدے کرنے سے نماز درست ہو جاتی ہے۔1 کب واجب ہوتا ہے2 طریقہ3 رکعتوں میں شک ہو جائےمکمل طریقہ دیکھیں ←واجب5 مراحلسفر میں قصرمسافر چار رکعت والی فرض نمازیں دو رکعت پڑھتا ہے — یہ اللہ کا دیا ہوا صدقہ ہے۔1 قصر کا حکم2 کتنا سفر3 کہیں ٹھہرنا+ 2 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←رخصت4 مراحلمریض کی نمازبیماری میں نماز معاف نہیں، آسان ہو جاتی ہے: کھڑے ہو کر نہ ہو سکے تو بیٹھ کر، وہ بھی نہ ہو سکے تو لیٹ کر اشارے سے۔1 جتنا ہو سکے2 بیٹھ کر3 لیٹ کر اشارے سے+ 1 مزیدمکمل طریقہ دیکھیں ←فرض3 مراحلقضا نمازیںجو نماز وقت پر نہ پڑھی جا سکے وہ یاد آتے ہی ادا کی جائے؛ اس کی قضا فرض ہے۔1 یاد آتے ہی2 ترتیب3 جان بوجھ کر چھوڑی ہوئی نمازمکمل طریقہ دیکھیں ←سنت3 مراحلنمازِ استخارہکسی جائز کام کا ارادہ ہو اور فیصلہ کرنا ہو تو دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ سے بھلائی مانگنا — نبی ﷺ یہ دعا قرآن کی سورت کی طرح سکھاتے تھے۔1 دو رکعت نفل2 استخارے کی دعا3 پھر اللہ پر بھروسامکمل طریقہ دیکھیں ←

قرآنِ مجید

اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ
(اے نبیؐ) تلاوت کرو اس کتاب کی جو تمہاری طرف وحی کی ذریعے سے بھیجی گئی ہے۔ اور نماز قائم کرو، یقیناً نماز فحش اور بُرے کاموں سے روکتی ہے اور اللہ کا ذکر اس سے بھی زیادہ بڑی چیز ہے۔ اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگ کرتے ہو۔

احادیث

صحیح مسلم 82

نماز اور کفر کے درمیان فرق نماز چھوڑ دینا ہے۔

صحیح بخاری 631

ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبدالوہاب نے خبر دی، کہا کہ ہمیں ابوایوب سختیانی نے ابوقلابہ سے خبر دی، انہوں نے کہا کہ ہم سے مالک بن حویرث نے بیان کیا، کہا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔ ہم سب ہم عمر اور نوجوان ہی تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارک میں ہمارا بیس دن و رات قیام رہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے ہی رحم دل اور ملنسار تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ ہمیں اپنے وطن واپس جانے کا شوق ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تم لوگ اپنے گھر کسے چھوڑ کر آئے ہو۔ ہم نے بتایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا اب تم اپنے گھر جاؤ اور ان گھر والوں کے ساتھ رہو اور انہیں بھی دین سکھاؤ اور دین کی باتوں پر عمل کرنے کا حکم کرو۔ مالک نے بہت سی چیزوں کا ذکر کیا جن کے متعلق ابوایوب نے کہا کہ ابوقلابہ نے یوں کہا وہ باتیں مجھ کو یاد ہیں یا یوں کہا مجھ کو یاد نہیں۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسی طرح نماز پڑھنا جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور جب نماز کا وقت آ جائے تو کوئی ایک اذان دے اور جو تم میں سب سے بڑا ہو وہ نماز پڑھائے۔

صحیح بخاری 528

… سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اگر کسی شخص کے دروازے پر نہر جاری ہو اور وہ روزانہ اس میں پانچ پانچ دفعہ نہائے تو تمہارا کیا گمان ہے۔ کیا اس کے بدن پر کچھ بھی میل باقی رہ سکتا ہے؟ صحابہ نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ! ہرگز نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی حال پانچوں وقت کی نمازوں کا ہے کہ اللہ پاک ان کے ذریعہ سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔

سیرتِ نبویؐ

رات کی نماز میں طویل قیام

آپ ﷺ رات کی نماز میں اتنا طویل قیام فرماتے کہ قدم مبارک پھٹ جاتے۔ حضرت عائشہؓ نے سبب پوچھا تو فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ عمر کے آخری حصے میں بیٹھ کر پڑھتے اور رکوع سے پہلے کھڑے ہو جاتے۔

مولانا مودودیؒ کی تحریروں سے

دیکھو! یہ وہ چیز ہے جو ہر روز دن میں پانچ وقت تمھارے اسلام کی بنیاد کومضبوط کرتی رہتی ہے۔ یہ بار بار تم کو اُس بڑی عبادت کے لیے تیار کرتی ہے جس کامفہوم ہم نے ابھی چند سطور پہلے تم کو سمجھا دیا ہے۔ یہ ان تمام عقیدوں کو تازہ کرتی رہتی ہے جن پر تمھارے نفس کی پاکیزگی، روح کی ترقی ، اخلاق کی درستی اور عمل کی اصلاح موقوف ہے۔
— مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، «دینیات»، باب: نمازمکمل باب پڑھیں
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ خطبہ نمازِ جمعہ کا جز ہے۔ اس کی دلیل وہ یہ بیان کرتے ہیں کہ ظہر کی چار رکعتوں میں سے دو رکعتیں خطبے ہی کے لیے کم کی گئی ہیں، جیسا کہ احادیث میں حضرت عمرؓ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ انما قصرت الجمعةلاجل الخطبۃ۔ اس بنا پر وہ کہتے ہیں کہ خطبہ چونکہ نماز کی دو رکعتوں کا قائم مقام ہے، لہٰذا اس کی حیثیت بھی وہی ہے جو نماز کی ہے اور جب نماز غیر عربی میں پڑھنا درست نہیں تو خطبہ بھی غیر عربی میں پڑھنا درست نہیں۔ لیکن یہ محض ایک سطحی رائے ہے۔ دونوں کے احکام کی تفصیل پر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہوجاتا ہے کہ جو اُمور نماز کے لیے شرط ہیں، وہ خطبے کے لیے شرط نہیں ہیں۔ نماز کے لیے طہارت شرط ہے، مگر خطبے کے لیے شرط نہیں ہے، حتیٰ کہ اگر سہواً حالتِ جنابت میں بھی خطبہ پڑھ دیا ہو تو اعادے کی ضرورت نہیں۔ نماز کے لیے قبلے رُخ ہونا ضروری ہے، مگر خطبۂ جمعہ کے لیے نہ صرف یہ کہ استقبالِ قبلہ ضروری نہیں ہے بلکہ قبلہ کی طرف پشت کر کے مقتدیوں کی طرف رُخ کرنے کا حکم ہے۔ نماز میں گفتگو کرنے سے فساد واقع ہوجاتا ہے، مگر خطبہ میں کلام کیا جاسکتا ہے اور خود نبی اکرمؐ اور صحابۂ کرام سے یہ فعل ثابت ہے۔ جیسا کہ آگے چل کر ہم بیان کریں گے۔ نماز کے لیے وقت بھی مشروط ہے، لیکن خطبہ اگر وقت سے پہلے شروع کر دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ نمازِ جمعہ میں حنفیہ کے نزدیک کم از کم تین آدمیوں کا ہونا ضروری ہے، لیکن خطبے میں اگر امام کے سوا صرف ایک آدمی ہو، تب بھی کافی ہے۔ نمازِ جمعہ اگر فاسد ہوجائے تو اس کا اعادہ کیا جائے گا، لیکن خطبے کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ سب اُمور اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ خطبہ نمازِ جمعہ کا جزو نہیں ہے۔
— مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، «تفہیمات – جلد دوم»، باب: خطبہ نمازِ جمعہ کا جز نہیں ہےمکمل باب پڑھیں

مزید مطالعہ — مولانا مودودیؒ کی دیگر تحریریں

لائبریری میں اس موضوع پر ان کی کتابوں کے یہ ابواب بھی موجود ہیں:

اس موضوع پر مزید ابواب بھی ہیں۔ مولانا مودودیؒ کی تمام کتابیں لائبریری میں دیکھیں ←

اس موضوع پر آپ کے پاس معلومات ہیں؟ رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے مضمون شامل کریں — نظرِ ثانی کے بعد شائع ہوگا۔

معاون کیلکولیٹرز

کوئی بھی حساب لگا سکتا ہے — مفتی صاحب کو بھیجنے کے لیے صرف لاگ ان درکار ہے
مفتی کی توثیق درکار

زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے نصاب کے مطابق نقدی، سونا، چاندی اور مالِ تجارت کی بنیاد پر واجب الادا زکوٰۃ معلوم کریں۔

مفتی کی توثیق درکار

میراثِ کیلکولیٹر

ورثاء کی تفصیل درج کریں اور شرعی اصولوں کے مطابق میراث کی تقسیم کا مسودہ حاصل کریں۔