تزکیۂ نفس
اشاعت: 2006ءملک سہیل احمد · اردو
تزکیۂ نفس پر ملک سہیل احمد کی تحریر، تین ابواب میں: آغازِ کلام، چند اہم نکات (قرآن و احادیث کی روشنی میں) اور نشانِ منزل۔
کام کا درست انتخاب
ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ آپ کے لئے کونسا کام کرنامناسب ہے۔اس اہم بات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔یعنی آپ نے صر ف نیکی ہی نہیں کرنی بلکہ درست موقع پر درست نیکی کا انتخاب کرنا ہے۔ دوسرے الفاظ میں آپ نے وقت کے تقاضوں اور اپنی صلاحیتوں دونوں کو مدِ نظر رکھنا ہے کہ کس وقت آپ کے لئے کون سا کام ممکن اور مناسب ہے۔ اب آپ ان کرداروں کا جائزہ لیں تاکہ بات کی وضاحت ہوجائے:۔
۔ نماز کا وقت ہے اور زید مسجد کی دریاں دھونے میں مصروف ہے ۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ نیکی ہے؟
۔ رمضان کے مہینے میں فرض روزے چھوڑ کر افطار ی کی تیاری بکرکی روٹین ہے ۔کیا وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے اجر وثواب سمیٹ رہا ہے؟
۔ ریاض نے اس سال زکوٰۃ کی ادائیگی تو نہ کی لیکن نفلی صدقات دے رہا ہے۔
یعنی اللہ تعالیٰ کے فرض کردہ احکامات کو تو نہ کیا جبکہ دوسری طرف نفلی احکامات میں خوب اہتمام کر ڈالا ساری رات تہجد گزاری میں گزاردی اور سحر کے وقت نمازِ فجر قضاء کرکے سو گئے۔ دین کی دعوت کے دعویٰ میں دن رات گزارے لیکن باجماعت نماز کے حکم میں کوتاہی کو عادت بنا لیا،خصوصاً نماز فجراور عصر متاثر ہورہی ہیں۔یقینا اس رویہ کو آپ قطعاً نامناسب سمجھیں گے ۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کے تحت صلاحیتیں لوگوں میں تقسم فرمادی ہیں۔ ہر فرد کے اندر کوئی نہ کوئی صلاحیت رکھی گئی ہے۔ آپ کاکام یہ ہے کہ اپنی صلاحیتوں کوپہچانیں اور یہ دیکھیں کہ آپکی دلچسپی کس طرح کے کاموں میں ہے۔
مثال کے طور پر اِس وقت جبکہ آپ طالبِ علم ہیں اور آپ نے اپنے لئے شعبۂ تعلیم کا انتخاب کرنا ہے تاکہ حاصل کردہ تعلیم آپ کو آئندہ عملی زندگی میں فائدہ دے ،تو اِس مقصد کے لئے آپ مندرجہ ذیل نکات کا جائزہ لیں گے کہ آپکی دلچسپی کس میں ہے:۔
* کیا آپ کی دلچسپی روزمرہ استعمال کی مشینوں کو کھولنے اور مرمت کرنے میں ہے؟
* کیا آپ میڈیکل / طِب کے بارے میں جاننے کے لئے بے چین رہتے ہیں؟
* کیا آپ اپنے فارغ اوقات زیادہ تر باغبانی میں صرف کرنا پسند کرتے ہیں؟
* کیا آپ کو کمپیوٹر پر نئے سے نئے software استعمال کرنے میں مزہ آتاہے؟
* کیا کمپیوٹر کو دیکھ کر آپ کے اندر ہر دفعہ یہ جاننے کو خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اس حیرت انگیز
مشین کا اندرونی نظام یعنی Hardware کیسے کام کرتاہے؟
* کیا تاریخی قصے ،کہانیاں وغیرہ پڑھنے میں آپ کی دلچسپی زیادہ ہے۔اور آپ کو خود بھی لکھنے کا
شوق ہے۔؟
* کیا آپ کو کچھ نہ کچھ ڈرائنگ کرتے رہنا اچھا لگتا ہے؟
* کیا آپ کسی طرح کی انتظامی صلاحیت رکھتے ہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاکچھ اور کام ہیں جن میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔
کیونکہ کوئی بھی انسان تما م شعبوں میں بازی نہیں لے جا سکتا۔اس لئے آپ اپنے لئے کسی ایکتعلیمی میدان کواپنا مرکز بنائیں اور پھراس کے مدِ نظر رکھ کر تعلیم حاصل کریں ۔اور جب آپ اپنی دلچسپی
کے تعلیمیمیدان میں یکسو ہو کر جدوجہد کریں گے توانشاء اللہ (اگر اللہ نے چا ہا) کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
اسی طرحہر فرد کی دنیا میں اپنی پوزیشن ہوتی ہے۔جس طرح ایک طالبِ علم کے لئے علم کے حصول میں سنجیدگی اُسکا اہم Task ہے۔کیونکہ جو طلبہ حصول ِ علم پر توجہ دیتے ہیں وہ زندگی میں اہم پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور بہتر پوزیشن بہتر دعوت کا دروازہ کھولتی ہے اور وہ نظام ِ حق کو قائم کرنے میں زیادہ مؤثر کردار اداکرسکتاہے۔اسی طرح زندگی کے ہر موڑ پر آپ نے اس بات کومدِنظر رکھنا ہے کہ اس وقت آپ کے لئے کیا کام کر نا درست نیکی ہے اس لئے آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ دین کے اندر صحیح سوجھ بوجھ حاصل کریں تاکہ عقل و فہم سے کام لے کر جان لیں کہ کس وقت کیا نیکی کرنی ہے۔
محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خدا کے بندے کے لئے اس سے بڑی فضیلت اور کچھ نہیں ہوسکتی اسے دین کا صحیح فہم اور سوجھ بوجھ حاصل ہو، دین کا صحیح فہم رکھنے والا ایک عالم ہزار وں عابدوں سے زیادہ شیطان پر بھاری ہے۔ ہر چیز کی کوئی نہ کوئی بنیاد ہوتی ہے ۔دین کی بنیاد صحیح سوجھ بوجھ ہے۔"
(بروایت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ؓ )
محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:۔" ایک شخص نماز پڑھتا ہے، روزہ بھی رکھتا ہے، زکوٰۃ بھی دیتا ہے، حج اور عمرہ بھی ادا کرتا ہے۔" یہاں تک کہ آپ ﷺ نے تمام نیکیوں کا ذکر کیا۔ ""مگر قیامت کے روز اس کی عقل و فہم کے مطابق ہی اس کا صلہ دیاجائے گا۔"
( بروایت ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہؓ )
"مذہبی علوم ایمان وروح کی روشنی ہیں ،تہذیب و تمدن کے فنون عقل و دانش کے لئے روشنی کاکام کرتے ہیں اور صداقت ان دونوں کے امتزاج ہی سے ظہور میں آتی ہے ۔"
(جدید ترکی میں اسلامی بیداری ص۳۰)
ان پانچ عناصر کے اثرات جب آپ پر پڑتے ہیں تو آپ کی شخصیت وجود میں آتی ہے۔ اس لئے یہ آپکے لئے Inputs کا درجہ رکھتی ہیں کیونکہ یہ آپ کی شخصیت کو بناتی ہیں۔ اور Inputs اگر اچھی ہونگی تو اُمید کی جا سکتی ہے کہOutputs یا وہ اثرات جو آپ معاشرے پر ڈال رہے ہوتے ہیں وہ بھی اچھے ہوں۔اب ہم اُن Outputs یا اُن اثرات کی با ت کریں گے جو ایک انسان کسی معاشرے پر چھوڑتا ہے ۔