مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، فروری 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (فروری 2026) کا شمارہ ہے جس کا بیشتر حصہ رمضان المبارک کی روحانی و تربیتی اہمیت اور قرآن فہمی کے موضوعات پر مرکوز ہے۔

شمارے میں روزے کے مقاصد، تزکیۂ نفس اور تعمیرِ سیرت پر مضامین کے ساتھ ساتھ تفسیر و تجوید کے اصولوں پر تعلیمی مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسلامی اقتصادیات پر ایک سلسلہ وار مضمون کا آغاز، اور غزہ، کشمیر، بنگلہ دیش اور اخوان المسلمون سے متعلق حالاتِ حاضرہ کے تبصرے بھی موجود ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

مساجد کے ساتھ تعلق کو زندہ کرنے کے طریقے

اُمت کے افراد، جماعتوں اور ذمہ داران پر واجب ہے کہ وہ امت میں مساجد کے ساتھ تعلق کو زندہ کریں۔ اس تعلق کو زندہ کرنےوالے ذرائع میں سے چند نہایت اہم یہاں بیان کیے جاتے ہیں:

جمعہ کے خطبات اور متعدد دروس کو مساجد کے ساتھ تعلق اور اس کی فضیلت کے بارے میں امت کو یاد دہانی کرانے کے لیے خاص کرنا۔

مسجد کو بستی کا مرکز بناتے ہوئے تزکیہ و تربیت کا ذریعہ بنایا جائے اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔

ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرام جو امت کو مساجد کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی ترغیب دیں۔

ویڈیو کلپس نشر کرنا اور پوسٹس بنانا جو مساجد کے ساتھ تعلق کی ترغیب دیں۔

مساجد کو اس طرح تیار کرنا جو نمازیوں کو راحت کا احساس دلائے اور ان کے دلوں میں مساجد کے ساتھ محبت پیدا کرے۔

نمازیوں کا نمازوں سے کافی دیر پہلے آنا، اور ان کے بعد بھی کافی دیر تک ٹھیرنا۔

احادیث میں بیان کی گئی مدت کو مساجد میں ٹھیرنے کے لیے مختص کرنا، جیسے فجر کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک ٹھیرنا، اور اسی طرح مغرب اور عشاء کے درمیان مسجد میں ٹھیرنا۔

مسجد میں دروس کی حوصلہ افزائی کرنا جو لوگوں کو مساجد میں ٹھیرنے کی اجازت اور موقع فراہم کریں۔

لوگوں کو مسجد جانے اور وہاں جماعتوں کی صورت میں موجود رہنے کی عادت ڈالنا، تاکہ وہ ایک دوسرے کو مساجد کے ساتھ تعلق کو زندہ کرنے کی ترغیب دیں۔