ماہنامہ ترجمان القرآن، فروری 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (فروری 2026) کا شمارہ ہے جس کا بیشتر حصہ رمضان المبارک کی روحانی و تربیتی اہمیت اور قرآن فہمی کے موضوعات پر مرکوز ہے۔
شمارے میں روزے کے مقاصد، تزکیۂ نفس اور تعمیرِ سیرت پر مضامین کے ساتھ ساتھ تفسیر و تجوید کے اصولوں پر تعلیمی مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسلامی اقتصادیات پر ایک سلسلہ وار مضمون کا آغاز، اور غزہ، کشمیر، بنگلہ دیش اور اخوان المسلمون سے متعلق حالاتِ حاضرہ کے تبصرے بھی موجود ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
اُردن میں اخوان پر پابندی کا پس منظر
[حافظ محمدعبداللہ | فروری ۲۰۲۶ | اخبار اُمت] ۱۹۴۵ء میں اخوان المسلمون اُردن کا آغازمصر کی ایک رفاہی تنظیم کےطور پر رجسٹریشن سے ہوا ۔ اُردن میں اس کے بانی شیخ عبداللہ لطیف ابو قورہ تھے۔ ۱۹۴۸ء میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔ ۱۹۵۳ء میں جماعت کی سرگرمیاں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب بطور دینی جماعت اس کو باقاعدہ رجسٹر ڈکر لیا گیا۔ اس کے بعد پارٹی نے رفاہی کاموں اور سیاست میں باقاعدہ حصہ لینا شروع کی۔ شاہ عبداللہ اوّل اور اس کے بعد اُردن کے فرماں روا شاہ حسین بن طلال کے دور میں اخوان المسلمون اور حکومت کے باہمی تعلقات بہتر ہوئے اور بائیں بازو اور عرب قوم پرستوں کے خلاف ایک غیرعلانیہ اتحاد وجود میں آگیا۔