اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورۃ الطّور |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام: پہلے ہی لفظ ’’وَالطُّوْرِ ‘‘ سے ماخوذ ہے ۔ زمانۂ نزول: مضامین کی اندرونی شہادت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بھی کیہ معظمہ کے اسی دور میں نازل ہوئی ہے جس میں سورہ ذاریات نازل ہوئی تھی۔ اس کی پڑھتے ہوئے یہ تو ضرور محسوس ہوتا ہے کہ اس کے نزول کے زمانے میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے خلاف اعتراضات اور الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی تھی، مگر یہ محسوس نہیں ہوتا کہ ظلم و ستم کی چکی زور شور سے چلنی شروع ہو گئی تھی۔ موضوع اور مباحث: اس کے پہلے رکوع کا موضوع آخرت ہے ۔ سورہ ذاریات میں اس کے امکان اور وجوب اور وقوع کے دلائل دیے جاچکے تھے ، اس لیے یہاں ان کا اعادہ نہیں کیا گیا ہے ، البتہ آخرت کی شہادت دینے والے چند حقائق و آثار کی قسم کھا کر پورے زور کے ساتھ یہ فر مایا گیا ہے کہ وہ یقیناً واقع ہو کر رہے گی اور کسی میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اسے برپا ہونے سے روک دے ۔ پھر یہ بتایا گیا ہے کہ جب وہ پیش آئے گی تو اس کے جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوگا، اور اسے مان کر تقویٰ کی روش اختیار کر لینے والے کس طرح اللہ کے انعامات سے سرفراز ہوں گے ۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد پنجم | پچھلا رکوع
|
رکوعاتھا2 |
|
سورة الطور مکیة
|
اٰیاتُھَا 49 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے ُطور کی، 1 اور ایک ایسی کُھلی کتاب کی جو رقیق جِلد میں لکھی ہوئی ہے، 2 اور آباد گھر کی، 3 اور اُونچی چھت کی، 4 اور مَوجْزَن سمندر کی،5 کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں۔ 6 وہ اُس روز واقع ہو گا جب آسمان بُری طرح ڈگمگائے گا7 اور پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں گے۔ 8 تباہی ہے اُس روز اُن جُھٹلانے والوں کے لیے جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجّت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ 9 جس دن انہیں دھکے مار مار کر نارِ جہنم کی طرف لے چلا جائے گا اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ”یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے، اب بتاؤیہ جادُو ہے یا تمھیں سُوجھ نہیں رہا ہے؟ 10 جاؤ اب جُھلسو اِس کے اندر ، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو ، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جار ہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے۔ |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَ الطُّوْرِۙ۰۰۱وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ۰۰۲فِيْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ۰۰۳وَّ الْبَيْتِ الْمَعْمُوْرِۙ۰۰۴وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ۰۰۵وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ۰۰۶اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ۰۰۷مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ۰۰۸يَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ۰۰۹وَّ تَسِيْرُ الْجِبَالُ سَيْرًاؕ۰۰۱۰فَوَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَۙ۰۰۱۱الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ خَوْضٍ يَّلْعَبُوْنَۘ۰۰۱۲يَوْمَ يُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ۰۰۱۳هٰذِهِ النَّارُ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ۰۰۱۴اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ۰۰۱۵اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۰۰۱۶اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِيْمٍۙ۰۰۱۷فٰكِهِيْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ۰۰۱۸كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ۰۰۱۹مُتَّكِـِٕيْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ۰۰۲۰وَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِاِيْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِيْنٌ۰۰۲۱وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ۰۰۲۲يَتَنَازَعُوْنَ فِيْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِيْهَا وَ لَا تَاْثِيْمٌ۰۰۲۳وَ يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ۰۰۲۴وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ يَّتَسَآءَلُوْنَ۰۰۲۵قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِيْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِيْنَ۰۰۲۶فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ۰۰۲۷اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيْمُؒ۰۰۲۸ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |
جلد پنجم | اگلا رکوع |
رکوعاتھا2 |
|
سورة الطور مکیة
|
اٰیاتُھَا
49 |
پس اے نبیؐ ، تم نصیحت کیے جاؤ ، اپنے رب کےفضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون۔کیا 22 یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے جس کےحق میں گردشِ ایّام کا انتظار کر رہے ہیں؟ 23 ان سے کہو اچھا انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔ 24 کیا ان کی عقلیں انہیں ایسی ہی باتیں کرنے کے لیے کہتی ہیں؟ یا درحقیقت یہ عناد میں حد سے گزرے ہوئے لوگ ہیں؟ 25 |
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ۰۰۲۹اَمْ يَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَيْبَ الْمَنُوْنِ۰۰۳۰قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّيْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَؕ۰۰۳۱اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ۰۰۳۲اَمْ يَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا يُؤْمِنُوْنَۚ۰۰۳۳فَلْيَاْتُوْا بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَؕ۰۰۳۴اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ۰۰۳۵اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا يُوْقِنُوْنَؕ۰۰۳۶اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىِٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜيْطِرُوْنَؕ۰۰۳۷اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَّسْتَمِعُوْنَ فِيْهِ١ۚ فَلْيَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍؕ۰۰۳۸اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ۰۰۳۹اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ۰۰۴۰اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُوْنَؕ۰۰۴۱اَمْ يُرِيْدُوْنَ كَيْدًا١ؕ فَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِيْدُوْنَؕ۰۰۴۲اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ۰۰۴۳وَ اِنْ يَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ۰۰۴۴فَذَرْهُمْ حَتّٰى يُلٰقُوْا يَوْمَهُمُ الَّذِيْ فِيْهِ يُصْعَقُوْنَۙ۰۰۴۵يَوْمَ لَا يُغْنِيْ عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔا وَّ لَا هُمْ يُنْصَرُوْنَؕ۰۰۴۶وَ اِنَّ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ۰۰۴۷وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِيْنَ تَقُوْمُۙ۰۰۴۸وَ مِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِؒ۰۰۴۹ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |