عیسوی تاریخاپریل 1936ء – 1939ء
ہجری تاریخ1355–1358 ہجری
دورغلامی و جدوجہدِ آزادی
یہودی آبادکاری اور زمینوں کی منتقلی کے خلاف فلسطینی عربوں نے اپریل 1936ء میں عام ہڑتال کی، جو مسلح بغاوت میں بدل گئی۔ برطانوی فوج نے اسے سختی سے کچلا؛ اندازوں کے مطابق تقریباً پانچ ہزار عرب مارے گئے اور ہزاروں گرفتار ہوئے۔ 1937ء میں پیل کمیشن نے پہلی بار فلسطین کی تقسیم تجویز کی، اور 1939ء کے برطانوی قرطاسِ ابیض نے یہودی ہجرت کو پانچ سال میں 75 ہزار تک محدود کرنے کا اعلان کیا۔ اس بغاوت سے پہلے نومبر 1935ء میں شیخ عز الدین القسام برطانوی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔