اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة الحاقة |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : سورة کے پہلےہی لفظ کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : یہ بھی مکہ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے اور اس کے مضامین سے معلو م ہوتا ہے کہ یہ اُس زمانے میں نازل ہوئی تھی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت تو شروع ہو چکی تھی، مگر اس نے ابھی زیادہ شدت نہ اختیار کی تھی۔ مسند احمد میں حضرت عمر ؓ کی روایت ہے کہ اسلام سے پہلے ایک روز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ستانے کے لیے گھر سے نکلا مگر آپ مجھ سے پہلے مسجد حرام میں داخل ہو چکے تھے۔ میں پہنچا تو آپ نماز میں سورہ الحاقہ پڑھ رہے تھے ۔ میں آپؐ کے پیچھے کھڑا ہو گیا اور سننے لگا۔ قرآن کی شانِ کلام پر میں حیران ہو رہا تھا کہ میرے دل میں یکایک خیال آیا کہ یہ شخص ضرور شاعر ہے جیسا کہ قریش کہتے ہیں۔ فوراً ہی حضورؐ کی زبان سے یہ الفاظ ادا ہوئے”یہ ایک رسولِ کریمؐ کا قول ہے کسی شاعر کا قول نہیں ہے“۔ میں نے اپنے دل میں کہا شاعر نہیں تو پھر کاہن ہے۔ اُسی وقت زبان مبارک پر یہ الفاظ جاری ہوئے”اور نہ کسی کاہن کا قول ہے ۔ تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو۔ یہ تو رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے“۔ یہ سن کر اسلام میرے دل میں گہرا اُتر گیا۔ حضرت عمرؓ کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سورة اُن کے قبولِ اسلام سے بہت پہلے نازل ہو چکی تھی، کیونکہ اس واقعہ کے بعد بھی ایک مدت تک وہ ایمان نہیں لائے تھے اور وقتاً فوقتاً متعدد واقعات اُن کو اسلام سے متاثر کرتے رہے تھے، یہاں تک کہ اپنی بہن کے گھر میں اُن کے دل پر وہ آخری ضرب لگی جس نے ان کو ایمان کی منزل پر پہنچا دیا (تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم،دیباچہ سورہ مریم۔ جلدپنجم، دیباچہ سورہ واقعہ)۔ موضوع اور مضمون: اس کا پہلا رکوع آخرت کے بیان میں ہے، اور دوسرا رکوع قرآن کے مُنزَّل من اللہ اور محمد صلی للہ علیہ وسلم کے رسول ِ برحق ہونے کے بارے میں۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | پچھلا رکوع
|
رکوعاتھا2 |
|
سورة الحاقة مکیة
|
اٰیاتُھَا 52 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ہونی شُدنی! 1 کیا ہے وہ ہونی شُدنی؟ اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شُدنی؟ 2 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْحَآقَّةُۙ۰۰۱مَا الْحَآقَّةُۚ۰۰۲وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ۰۰۳كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ۰۰۴فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِيَةِ۰۰۵وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِيْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍۙ۰۰۶سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَّ ثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِيْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍۚ۰۰۷فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِيَةٍ۰۰۸وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ۰۰۹فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِيَةً۰۰۱۰اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِي الْجَارِيَةِۙ۰۰۱۱لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ۰۰۱۲فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ۰۰۱۳وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ۰۰۱۴فَيَوْمَىِٕذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ۰۰۱۵وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِيَ يَوْمَىِٕذٍ وَّاهِيَة ٌۙ۰۰۱۶وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآىِٕهَا١ؕ وَ يَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَىِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌؕ۰۰۱۷يَوْمَىِٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِيَةٌ۰۰۱۸فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ١ۙ فَيَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِيَهْۚ۰۰۱۹اِنِّيْ ظَنَنْتُ اَنِّيْ مُلٰقٍ حِسَابِيَهْۚ۰۰۲۰فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ۰۰۲۱فِيْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ۰۰۲۲قُطُوْفُهَا دَانِيَةٌ۰۰۲۳كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِي الْاَيَّامِ الْخَالِيَةِ۰۰۲۴وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِيَهْۚ۰۰۲۵وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْۚ۰۰۲۶يٰلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَۚ۰۰۲۷مَاۤ اَغْنٰى عَنِّيْ مَالِيَهْۚ۰۰۲۸هَلَكَ عَنِّيْ سُلْطٰنِيَهْۚ۰۰۲۹خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ۰۰۳۰ثُمَّ الْجَحِيْمَ صَلُّوْهُۙ۰۰۳۱ثُمَّ فِيْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ۰۰۳۲اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِيْمِۙ۰۰۳۳وَ لَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِؕ۰۰۳۴فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هٰهُنَا حَمِيْمٌۙ۰۰۳۵وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍۙ۰۰۳۶لَّا يَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـُٔوْنَؒ۰۰۳۷ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |
جلد ششم | اگلا رکوع |
رکوعاتھا2 |
|
سورة الحاقة مکیة
|
اٰیاتُھَا 52 |
پس نہیں، 21 میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے، یہ ایک رسولِ کریم کا قول ہے، 22 کسی شاعر کا قول نہیں ہے ، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو۔ 23 اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے ، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو۔ یہ ربّ العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ 24 اور اگر اس (نبیؐ )نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسُوب کی ہوتی تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے اور اِس کی رگِ گردن کاٹ ڈالتے، پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اِس کام سے روکنے والا نہ ہوتا۔ 25 درحقیقت یہ پرہیز گار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔ 26 اورہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھُٹلانے والے ہیں۔ ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجبِ حسرت ہے۔ 27 اور یہ بالکل یقینی حق ہے۔ پس اے نبی ؐ ، اپنے ربِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ ؏۲ |
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ۰۰۳۸وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ۰۰۳۹اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍۚۙ۰۰۴۰وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِيْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ۰۰۴۱وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ۰۰۴۲تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ۰۰۴۳وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيْلۙ۰۰۴۴لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِۙ۰۰۴۵ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنَٞۖ۰۰۴۶فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِيْنَ۰۰۴۷وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ۠۰۰۴۸وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِيْنَ۰۰۴۹وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِيْنَ۰۰۵۰وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْيَقِيْنِ۰۰۵۱فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِؒ۰۰۵۲ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |