سورة الحاقةحاشیہ نمبر۱۷ |
|
یعنی مجھے نہ بتایا جاتا کہ میں دنیا میں کیا کچھ کر کے آیاہوں۔ دوسرا مطلب اس آیت کا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں نے کبھی یہ نہ جانا تھا کہ حساب کیا بلا ہوتی ہے، مجھے کبھی یہ خیال تک نہ آیا تھا کہ ایک دن مجھے اپنا حساب بھی دینا ہوگا اور میرا سب کیا کرایا میرے سامنے رکھ دیا جائے گا۔ |