عیسوی تاریخ1894ء
ہجری تاریخ1311 ہجری
دورغلامی و جدوجہدِ آزادی
کانپور میں علماء کے ایک اجتماع میں 'ندوۃ العلماء' کی بنیاد رکھی گئی؛ 1898ء میں اس کا دارالعلوم لکھنؤ میں قائم ہوا۔
اس کا مقصد مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کو قریب لانا اور مدارس کے نصاب کی اصلاح تھا، تاکہ قدیم دینی علوم کے ساتھ جدید تقاضوں اور عربی زبان و ادب پر بھی توجہ ہو۔ علامہ شبلی نعمانی نے اس کی تعلیمی سمت متعین کرنے میں بڑا حصہ لیا۔