اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة القلم |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام:اس کا نام سورہ "ن" بھی ہے اور "القلم" بھی۔ دونوں الفاظ سورۃ کے آغاز ہی میں موجود ہیں۔ زمانۂ نزول: یہ بھی مکہ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سُورتوں میں سے ہے، مگر اس کے مضمون سے یہ بات مترشح ہوتی ہے کہ یہ اُس زمانے میں نازل ہوئی تھی جب مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت اچھی خاصی شدت اختیار کر چکی تھی۔ موضوع اور مضمون: اس میں تین مضامین بیان ہوئے ہیں۔ مخالفین کے اعتراضات کا جواب ، اُن کو تنبیہ اور نصیحت ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبر و استقامت کی تلقین۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | پچھلا رکوع
|
رکوعاتھا2 |
|
سورة القلم مکیة
|
اٰیاتُھَا 52 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ن۔ قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں، 1 تم اپنے ربّ کے فضل سے مجنون نہیں ہو۔ 2 اور یقیناً تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں۔ 3 اور بےشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو۔ 4 عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے کہ تم میں سے کون جنُون میں مبتلا ہے۔ تمہارا ربّ اُن لوگوں کو بھی خُوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں ، اور وہی اُن کو بھی اچھی طرح جانتا ہے جو راہِ راست پر ہیں۔ لہٰذا تم اِن جھٹلانے والوں کے دباوٴ میں ہر گز نہ آوٴ۔ یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں۔ 5 ہر گز نہ دبو کسی ایسے شخص سے جو بہت قسمیں کھانے والا بے وقعت آدمی ہے، 6 طعنے دیتا ہے چُغلیاں کھاتا پھرتا ہے، بھلائی سے روکتا ہے، 7 ظلم و زیادتی میں حد سے گزر جانے والا ہے، سخت بد اعمال ہے، جفا کار ہے، 8 اور اِن سب عیوب کے ساتھ بد اصل ہے، 9 اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے۔ 10 جب ہماری آیات اُس کو سُنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کے افسانے ہیں۔ عنقریب ہم اُس کی سُونڈ پر داغ لگائیں گے۔ 11 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا يَسْطُرُوْنَۙ۰۰۱مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ۰۰۲وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَيْرَ مَمْنُوْنٍۚ۰۰۳وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ۰۰۴فَسَتُبْصِرُ وَ يُبْصِرُوْنَۙ۰۰۵بِاَىيِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ۰۰۶اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ۰۰۷فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِيْنَ۠۰۰۸وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُوْنَ۰۰۹وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيْنٍۙ۰۰۱۰هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيْمٍۙ۰۰۱۱مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ اَثِيْمٍۙ۰۰۱۲عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِيْمٍۙ۰۰۱۳اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِيْنَؕ۰۰۱۴اِذَا تُتْلٰى عَلَيْهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۱۵سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ۰۰۱۶اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ١ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَيَصْرِمُنَّهَا۠ مُصْبِحِيْنَۙ۰۰۱۷وَ لَا يَسْتَثْنُوْنَ۰۰۱۸فَطَافَ عَلَيْهَا طَآىِٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآىِٕمُوْنَ۰۰۱۹فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِيْمِۙ۰۰۲۰فَتَنَادَوْا مُصْبِحِيْنَۙ۰۰۲۱اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِيْنَ۰۰۲۲فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ يَتَخَافَتُوْنَۙ۰۰۲۳اَنْ لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِّسْكِيْنٌۙ۰۰۲۴وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِيْنَ۰۰۲۵فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ۰۰۲۶بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ۰۰۲۷قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ۰۰۲۸قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ۰۰۲۹فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ يَّتَلَاوَمُوْنَ۠۰۰۳۰قَالُوْا يٰوَيْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيْنَ۰۰۳۱عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ يُّبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ۰۰۳۲كَذٰلِكَ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَؒ۰۰۳۳ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |
جلد ششم | اگلا رکوع |
رکوعاتھا2 |
|
سورة القلم مکیة
|
اٰیاتُھَا 52 |
19 یقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے ربّ کے ہاں نعمت بھری جنّتیں ہیں۔ کیا ہم فرماں برداروں کا حال مجرموں کا سا کر دیں؟ تم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، تم کیسے حکم لگاتے ہو؟ 20 کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے 21 جس میں تم یہ پڑھتے ہو کہ تمہارے لیے ضرور وہاں وہی کچھ ہے جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو؟ یا پھر کیا تمہارے لیے روزِ قیامت تک ہم پر کچھ عہد و پیمان ثابت ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جس کا تم حکم لگاوٴ؟ اِن سے پوچھو تم میں سے کون اِس کا ضامن ہے؟ 22 یا پھر اِن کے ٹھہرائے ہوئے کچھ شریک ہیں(جنہوں نے اِس کا ذمّہ لیا ہو)؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں۔ 23 |
اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ۰۰۳۴اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِيْنَ كَالْمُجْرِمِيْنَؕ۰۰۳۵مَا لَكُمْ١ٙ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَۚ۰۰۳۶اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِيْهِ تَدْرُسُوْنَۙ۰۰۳۷اِنَّ لَكُمْ فِيْهِ لَمَا تَخَيَّرُوْنَۚ۰۰۳۸اَمْ لَكُمْ اَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ١ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَۚ۰۰۳۹سَلْهُمْ اَيُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِيْمٌۚۛ۰۰۴۰اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ١ۛۚ فَلْيَاْتُوْا بِشُرَكَآىِٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَ۰۰۴۱يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ يُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ۠ۙ۰۰۴۲خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ وَ قَدْ كَانُوْا يُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ۰۰۴۳فَذَرْنِيْ وَ مَنْ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِيْثِ١ؕ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُوْنَۙ۰۰۴۴وَ اُمْلِيْ لَهُمْ١ؕ اِنَّ كَيْدِيْ مَتِيْنٌ۰۰۴۵اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَۚ۰۰۴۶اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُوْنَ۰۰۴۷فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ١ۘ اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌؕ۰۰۴۸لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ۰۰۴۹فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ۰۰۵۰وَ اِنْ يَّكَادُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَيُزْلِقُوْنَكَ۠ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ يَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ۰۰۵۱وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَؒ۰۰۵۲ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |