عیسوی تاریخ21 اپریل 1948ء
ہجری تاریخ1367 ہجری
دورتاریخِ پاکستان
بھارت یکم جنوری 1948ء کو کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں لے گیا۔ 21 اپریل 1948ء کی قرارداد 47 میں طے پایا کہ ریاست کے الحاق کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے سے ہو گا؛ اس کے لیے پاکستان قبائلیوں اور اپنے شہریوں کو واپس بلائے اور بھارت اپنی فوج کم سے کم سطح پر لے آئے۔ قرارداد نے اقوامِ متحدہ کمیشن برائے ہندوستان و پاکستان (UNCIP) کو وسعت دی۔