عیسوی تاریخ6 نومبر 1947ء
ہجری تاریخ1366 ہجری
دورتاریخِ پاکستان
اکتوبر اور نومبر 1947ء میں ریاست جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں مسلمانوں کو منظم قتل و غارت کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ڈوگرہ ریاستی فوج، آر ایس ایس کے کارکن اور مسلح ہندو و سکھ جتھے شریک تھے۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں جموں شہر کے مسلمانوں کو یہ کہہ کر جمع کیا گیا کہ انہیں بحفاظت سیالکوٹ (پاکستان) پہنچایا جائے گا، مگر 5 اور 6 نومبر کو ان کے ٹرکوں کے قافلوں کو راستے میں روک کر بڑی تعداد میں لوگ قتل کر دیے گئے اور عورتیں اغوا ہوئیں۔ ہلاکتوں کی تعداد پر اختلاف ہے؛ مؤرخین کے اندازے بیس ہزار سے ایک لاکھ سے زائد تک ہیں، اور لاکھوں مسلمان ہجرت کر کے پاکستان آئے، جس سے جموں کی مسلم اکثریت اقلیت میں بدل گئی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں 6 نومبر «یومِ شہدائے جموں» کے طور پر منایا جاتا ہے۔