عیسوی تاریخ1869ء–1876ء
دورملوکیت و مسلم حکمرانی
عثمانی سلطنت میں احمد جودت پاشا کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے فقہِ حنفی کے معاملات (خرید و فروخت، اجارہ، ضمانت، دعویٰ وغیرہ) کو دفعہ وار قانون کی صورت میں مدون کیا۔
اس میں 1851 دفعات ہیں، اور آغاز میں ننانوے فقہی قواعدِ کلیہ درج ہیں۔ یہ فقہِ اسلامی کو جدید قانونی ضابطے کی شکل دینے کی پہلی بڑی کوشش تھی، اور سلطنت کے خاتمے کے بعد بھی کئی عرب ملکوں میں برسوں نافذ رہی۔