امام محمد بن اسماعیل البخاریؒ (ولادت ۱۹۴ھ، وفات ۲۵۶ھ)
آپ کی تاریخ ولادت ”صدق“ اور تاریخ وفات ”نور“ نکلتی ہے۔ امام بخاریؒ کی تصانیف میں سے سب سے زیادہ اہم اور مستند کتاب صحیح بخاری ہے، جس کا پورا نام یہ ہے: ”الجامع الصحیح المسند المختصر من امور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم وایامہ۔“ اس کتاب کی تالیف میں سولہ سال صرف ہوئے۔ آپ سے براہِ راست صحیح بخاری پڑھنے والے تلامذہ کی تعداد نوّے ہزار تک پہنچتی ہے۔ بعض دفعہ ایک ہی مجلس میں حاضرین کی تعداد تیس ہزار تک پہنچ جایا کرتی تھی۔ اس قسم کے اجتماعات میں اِملا کرانے والوں کا شمار ۳۰۰ سے متجاوز ہو جاتا تھا۔ کل تعداد احادیث ۹۶۸۴ ہے۔ اگر مکرر روایات اور تعلیقات (بے سند روایات) شواہد (آثارِ صحابہؓ) اور مرسل احادیث کو حذف کر دیا جائے تو مرفوع روایات کی تعداد ۲۶۲۳ بنتی ہے۔ امام بخاریؒ نے دوسرے محدثین کی بہ نسبت راویوں کے پرکھنے کا معیار زیادہ بلند رکھا ہے۔
طبقاتِ کتبِ حدیث میں: طبقۂ اوّل
انتخابِ حدیث، مولانا عبدالغفار حسن عمرپوری، ص ۳۰–۳۲
مؤلف کا صفحہتیسرے دَور کے جامعینِ حدیثطبقاتِ کتبِ حدیث