اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة البروج |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلی آیت کے لفظ اَلْبُرُوْج کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کا مضمون خود یہ بتا رہا ہے کہ یہ سورۃ مکہ معظمہ کے اس دور میں نازل ہوئی ہے جب ظلم و ستم پوری شدت کے ساتھ برپا تھا اور کفار مکہ مسلمانوں کو سخت سے سخت عذاب دے کر ایمان سے پھیر دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ موضوع اور مضمون: اس کاموضوع کفار کو اس ظلم و ستم کے بُرے انجام سے خبر دار کرنا ہے جو وہ ایمان لانے والوں پر توڑ رہے تھے، اور اہلِ ایمان کو یہ تسلی دینا ہے کہ اگر وہ ان مظالم کے مقابلے میں ثابت قدم رہیں گے تو ان کو اس کا بہترین اجر ملے گا اور اللہ تعالیٰ ظالموں سے بدلہ لےگا۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة البروج مکیة
|
اٰیاتُھَا 22 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے مضبُوط قلعوں والے آسمان کی، 1 اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے، 2 اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی 3 کہ مارے گئے گڑھے والے، (اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی ۔ جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے۔ 4 اور اُن اہلِ ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان ے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ، جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ 5
|
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ۰۰۱وَ الْيَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ۰۰۲وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ۰۰۳قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ۰۰۴النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ۰۰۵اِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُوْدٌۙ۰۰۶وَّ هُمْ عَلٰى مَا يَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ شُهُوْدٌؕ۰۰۷وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ يُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَمِيْدِۙ۰۰۸الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْدٌؕ۰۰۹اِنَّ الَّذِيْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيْقِؕ۰۰۱۰اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيْرُؕ۰۰۱۱اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيْدٌؕ۰۰۱۲اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيْدُۚ۰۰۱۳وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ۰۰۱۴ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُۙ۰۰۱۵فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُؕ۰۰۱۶هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ الْجُنُوْدِۙ۰۰۱۷فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ۰۰۱۸بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ تَكْذِيْبٍۙ۰۰۱۹وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِيْطٌۚ۰۰۲۰بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌۙ۰۰۲۱فِيْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍؒ۰۰۲۲ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |