اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة المعارج |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : تیسری آیت کے لفظ ذِی المَعَارِج سے ماخوذ ہے۔ زمانۂ نزول : اس کے مضامین شہادت دیتے ہیں کہ اس کا نزول بھی قریب قریب اُنہی حالات میں ہوا ہے جن میں سورہ الحاقّہ نازل ہوئی تھی۔ موضوع اور مضمون: اس میں اُن کفار کو تنبیہ اور نصیحت کی گئی ہے جو قیامت اور آخرت اور دوزخ اور جنت کی خبروں کا مذاق اڑاتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چلینج دیتے تھے۔ کہ اگر تم سچے ہو اور تمہیں جُھٹلا کر ہم عذابِ جہنم کے مستحق ہو چکے ہیں تو لے آؤ وہ قیامت جس سے تم ہمیں ڈراتے ہو۔ اس سورة کی ساری تقریر اسی چیلنج کے جواب میں ہے۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | پچھلا رکوع
|
رکوعاتھا2 |
|
سورة المعارج مکیة
|
اٰیاتُھَا 44 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے مانگنے والےنے عذاب مانگا ہے، 1 (وہ عذاب)جو ضرور واقع ہونے والا ہے، کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں، اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے۔ 2 ملائکہ اور رُوح 3 اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں 4 ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔ 5 پس اے نبیؐ ، صبر کرو، شائستہ صبر۔ 6 یہ لوگ اُسے دُور سمجھتے ہیں اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں۔ 7 (وہ عذاب اُس روز ہو گا)جس 8 روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا 9 اور پہاڑ رنگ برنگ کے دُھنکے ہوئے اُون جیسے ہوجائیں گے۔ 10 اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا حالانکہ وہ ایک دُوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ 11 مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو، اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو ، اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا، اور رُوئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے۔ ہر گز نہیں۔ وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی ، پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا۔ 12 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ سَاَلَ سَآىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ۰۰۱لِّلْكٰفِرِيْنَ لَيْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ۰۰۲مِّنَ اللّٰهِ ذِي الْمَعَارِجِؕ۰۰۳تَعْرُجُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَيْهِ فِيْ يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِيْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ۰۰۴فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيْلًا۰۰۵اِنَّهُمْ يَرَوْنَهٗ بَعِيْدًاۙ۰۰۶وَّ نَرٰىهُ قَرِيْبًاؕ۰۰۷يَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ۰۰۸وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ۰۰۹وَ لَا يَسْـَٔلُ حَمِيْمٌ حَمِيْمًاۚۖ۰۰۱۰يُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِيْ مِنْ عَذَابِ يَوْمِىِٕذٍۭ بِبَنِيْهِۙ۰۰۱۱وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِيْهِۙ۰۰۱۲وَ فَصِيْلَتِهِ الَّتِيْ تُـْٔوِيْهِۙ۰۰۱۳وَ مَنْ فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا١ۙ ثُمَّ يُنْجِيْهِۙ۰۰۱۴كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ۰۰۱۵نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ۰۰۱۶تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ۰۰۱۷وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى۰۰۱۸اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ۰۰۱۹اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ۰۰۲۰وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوْعًاۙ۰۰۲۱اِلَّا الْمُصَلِّيْنَۙ۰۰۲۲الَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآىِٕمُوْنَ۪ۙ۰۰۲۳وَ الَّذِيْنَ فِيْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ۰۰۲۴لِّلسَّآىِٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ۰۰۲۵وَ الَّذِيْنَ يُصَدِّقُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِ۪ۙ۰۰۲۶وَ الَّذِيْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ۰۰۲۷اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَاْمُوْنٍ۰۰۲۸وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ۰۰۲۹اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَۚ۰۰۳۰فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ۰۰۳۱وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ۰۰۳۲وَ الَّذِيْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىِٕمُوْنَ۪ۙ۰۰۳۳وَ الَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُوْنَؕ۰۰۳۴اُولٰٓىِٕكَ فِيْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕؒ۰۰۳۵ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |
جلد ششم | اگلا رکوع |
رکوعاتھا2 |
|
سورة المعارج مکیة
|
اٰیاتُھَا 44 |
پس اے نبیؐ ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آرہے ہیں؟ 24 کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟ 25 ہر گز نہیں ۔ ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا اُسے یہ خود جانتے ہیں۔ 26 پس نہیں، 27 میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، 28 ہم اِس پر قادر ہیں کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے۔ 29 لہٰذا انہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن کو پہنچ جائیں جس کا اِن سے وعدہ کیا جارہا ہے، جب یہ اپنی قبروں سے نِکل کر اِس طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بُتوں کے استھانوں کی طرف دوڑے جارہے ہوں، 30 اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلّت اِن پر چھا رہی ہوگی۔ وہ دن جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ ؏۲ |
فَمَالِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِيْنَۙ۰۰۳۶عَنِ الْيَمِيْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِيْنَ۰۰۳۷اَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ يُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيْمٍۙ۰۰۳۸كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا يَعْلَمُوْنَ۰۰۳۹فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ۰۰۴۰عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَ۠۰۰۴۱فَذَرْهُمْ يَخُوْضُوْا وَ يَلْعَبُوْا حَتّٰى يُلٰقُوْا يَوْمَهُمُ الَّذِيْ يُوْعَدُوْنَۙ۰۰۴۲يَوْمَ يَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ يُّوْفِضُوْنَۙ۰۰۴۳خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِيْ كَانُوْا يُوْعَدُوْنَؒ۰۰۴۴ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |