اس رکوع کو چھاپیں

سورة المعارج حاشیہ نمبر۱۸

بالفاظ دیگر ان کا حال کفار کی طرح نہیں ہے جو دنیا میں ہر قسم کے گناہ اور جرائم اور ظلم و ستم کر کے بھی خدا سے نہیں ڈرتے، بلکہ وہ اپنی حد تک اخلاق اور اعمال میں نیک رویہ اختیار کرنے کے با وجود خدا سے ڈرتے رہتے ہیں اور یہ اندیشہ اُن کو لاحق رہتا ہے کہ کہیں خدا کی عدالت میں ہماری کوتاہیاں ہماری نیکیوں سے بڑھ کر نہ نکلیں اور ہم سزا کے مستحق نہ قرار پا جائیں(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن،جلد سوم،المومنون،حاشیہ۵۴۔جلد پنجم،الذاریات، حاشیہ ۱۹)۔