عیسوی تاریخ1234ء
ہجری تاریخ631 ہجری
دورملوکیت و مسلم حکمرانی
عباسی خلیفہ المستنصر باللہ کا تعمیر کردہ مدرسہ مستنصریہ دریائے دجلہ کے کنارے کھلا۔
یہ پہلا بڑا مدرسہ تھا جس میں چاروں سنی مذاہبِ فقہ کی تعلیم ایک ہی عمارت میں دی جاتی تھی۔ اس کے ساتھ کتب خانہ، شفاخانہ اور طب و ریاضی کی تعلیم کا انتظام بھی تھا۔ اس کی عمارت آج بھی بغداد میں موجود ہے۔