مؤطا امام مالک #1296
مسلسل نمبر: 1296 · کتاب 31، حدیث 7
سلیم الہلالی کے مطابق یہ روایت «ضعیف موقوف» ہے، یعنی کمزور۔ اسے ثابت شدہ حدیث کے طور پر بیان نہیں کیا جاتا۔
اردو ترجمہ
ابن شہاب سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر نے عثمان بن عفان کو ایک لونڈی ہدیہ دی مگر اس کا ایک خاوند تھا اور عبداللہ نے اس لونڈی کو بصرے میں خریدا تھا تو عثمان نے کہا میں اس لونڈی سے وطی نہ کروں گا جب تک اس کا خاوند اس کو چھوڑ نہ دے عبداللہ نے اس خاوند کو راضی کر دیا تو اس نے چھوڑ دیا ۔
عربی متن
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ، أَهْدَى لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ جَارِيَةً وَلَهَا زَوْجٌ ابْتَاعَهَا بِالْبَصْرَةِ فَقَالَ عُثْمَانُ لاَ أَقْرَبُهَا حَتَّى يُفَارِقَهَا زَوْجُهَا . فَأَرْضَى ابْنُ عَامِرٍ زَوْجَهَا فَفَارَقَهَا .
انگریزی ترجمہ
I will not go near her until her husband separates from her." Ibn Amir compensated the husband and he separated from her
ماخذ و سند
- مجموعہ
- مؤطا امام مالک
- مسلسل نمبر:
- 1296
- کتاب
- 31، حدیث 7
- درجہ
- ضعیف موقوف (سلیم الہلالی)
نیچے وہ راوی ہیں جن کے ذریعے یہ روایت مصنف تک پہنچی۔
اس حدیث کی سند ابھی درج نہیں کی گئی۔ متن میں مذکور راوی کا نام تحریر میں موجود ہے، لیکن اسے اسماء الرجال کے منسلک ریکارڈ سے جوڑا نہیں گیا — یہ کام ابھی جاری ہے۔
حدیث کی صحت کو سمجھیں
تمام اصطلاحات ←حدیث کی درجہ بندی علمائے حدیث کا تحقیقی کام ہے۔ بعض روایات کے درجے میں محدثین کی رائے مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے ہر حدیث کے ساتھ یہ بھی لکھا جاتا ہے کہ درجہ کس عالم نے دیا۔