مرکزی مواد پر جائیں
مؤطا امام مالک کی طرف واپس

مؤطا امام مالک #1122

مسلسل نمبر: 1122 · کتاب 28، حدیث 32

100%
زیرِ جائزہ
ضعیف مقطوع· سلیم الہلالی

سلیم الہلالی کے مطابق یہ روایت «ضعیف مقطوع» ہے، یعنی کمزور۔ اسے ثابت شدہ حدیث کے طور پر بیان نہیں کیا جاتا۔

اردو ترجمہ

زید بن ثابت کہتے تھے جو شخص لونڈی کو تین طلاقیں دے کر خرید لے تو صحبت کرنا درست نہیں جب تک دوسرا نکاح نہ کرلے ۔ سعید بن مسیب اور سلیمان بن یسار سے سوال ہوا کہ ایک شخص نے اپنے غلام کا اپنی لونڈی سے نکاح کر دیا غلام نے لونڈی کو دو طلاقیں دیں اس کے بعد مولیٰ نے وہ لونڈی غلام کو ہبہ کر دی اب وہ لونڈی غلام کو درست ہے یا نہیں ان دونوں نے جواب دیا درست نہیں یہاں تک کہ کسی اور سے نکاح نہ کرلے ۔

عربی متن

وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِكٍ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، سُئِلاَ عَنْ رَجُلٍ، زَوَّجَ عَبْدًا لَهُ جَارِيَةً فَطَلَّقَهَا الْعَبْدُ الْبَتَّةَ ثُمَّ وَهَبَهَا سَيِّدُهَا لَهُ هَلْ تَحِلُّ لَهُ بِمِلْكِ الْيَمِينِ فَقَالاَ لاَ تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ‏.‏

انگریزی ترجمہ

No. She is not halal until she has married another husband

ماخذ و سند
مجموعہ
مؤطا امام مالک
مسلسل نمبر:
1122
کتاب
28، حدیث 32
درجہ
ضعیف مقطوع (سلیم الہلالی)

نیچے وہ راوی ہیں جن کے ذریعے یہ روایت مصنف تک پہنچی۔

اس حدیث کی سند ابھی درج نہیں کی گئی۔ متن میں مذکور راوی کا نام تحریر میں موجود ہے، لیکن اسے اسماء الرجال کے منسلک ریکارڈ سے جوڑا نہیں گیا — یہ کام ابھی جاری ہے۔

حدیث کی صحت کو سمجھیں

تمام اصطلاحات ←

حدیث کی درجہ بندی علمائے حدیث کا تحقیقی کام ہے۔ بعض روایات کے درجے میں محدثین کی رائے مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے ہر حدیث کے ساتھ یہ بھی لکھا جاتا ہے کہ درجہ کس عالم نے دیا۔