سنن ابن ماجہ #1630
مسلسل نمبر: 1630 · کتاب 6، حدیث 198
اردو ترجمہ
“مجھ سے فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے انس! تمہارے دل کو کیسے گوارا ہوا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مٹی ڈالو؟ انس رضی اللہ عنہ نے کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے میرے والد، میں جبرائیل کو ان کے مرنے کی خبر دیتی ہوں، ہائے میرے والد، اپنے رب کے کتنے نزدیک ہو گئے، ہائے میرے والد، جنت الفردوس میں ان کا ٹھکانہ ہے، ہائے میرے والد، اپنے رب کا بلانا قبول کیا۔ حماد نے کہا: میں نے ثابت کو دیکھا کہ اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد روئے یہاں تک کہ ان کی پسلیاں اوپر نیچے ہونے لگیں۔”
بروایت انس بن مالک رضی اللہ عنہ،
عربی متن
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنِي حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي ثَابِتٌ، عَنْ مَالِكٍ، قَالَ قَالَتْ لِي فَاطِمَةُ يَا أَنَسُ كَيْفَ سَخَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا التُّرَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ . وَحَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ فَاطِمَةَ، قَالَتْ حِينَ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَا أَبَتَاهْ إِلَى جِبْرَائِيلَ أَنْعَاهْ وَا أَبَتَاهْ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهْ وَا أَبَتَاهْ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهْ وَا أَبَتَاهْ أَجَابَ رَبًّا دَعَاهْ . قَالَ حَمَّادٌ فَرَأَيْتُ ثَابِتًا حِينَ حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى حَتَّى رَأَيْتُ أَضْلاَعَهُ تَخْتَلِفُ .
انگریزی ترجمہ
I saw Thabit, when he narrated this Hadith, weeping until I could see his ribs moving up and down
ماخذ و سند (1 راوی)
- مجموعہ
- سنن ابن ماجہ
- مسلسل نمبر:
- 1630
- کتاب
- 6، حدیث 198
- راوی صحابی
- انس بن مالک رضی اللہ عنہ
- درجہ
- صحیح (البانی)
نیچے وہ راوی ہیں جن کے ذریعے یہ روایت مصنف تک پہنچی۔
رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
- 1صحابی (راویِ اول)
حدیث کی صحت کو سمجھیں
تمام اصطلاحات ←حدیث کی درجہ بندی علمائے حدیث کا تحقیقی کام ہے۔ بعض روایات کے درجے میں محدثین کی رائے مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے ہر حدیث کے ساتھ یہ بھی لکھا جاتا ہے کہ درجہ کس عالم نے دیا۔