مرکزی مواد پر جائیں
صحیح بخاری کی طرف واپس

صحیح بخاری #3730

مسلسل نمبر: 3730 · کتاب 62، حدیث 77

100%
زیرِ جائزہ

اس روایت کا درجہ ہمارے ریکارڈ میں درج نہیں۔

اردو ترجمہ

“اگر آج تم اس کے امیر بنائے جانے پر اعتراض کر رہے ہو تو اس سے پہلے اس کے باپ کے امیر بنائے جانے پر بھی تم نے اعتراض کیا تھا اور اللہ کی قسم! وہ ( زید رضی اللہ عنہ ) امارت کے مستحق تھے اور مجھے سب سے زیادہ عزیز تھے۔ اور یہ ( اسامہ رضی اللہ عنہ ) اب ان کے بعد مجھے سب سے زیادہ عزیز ہیں۔”

بروایت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما،

عربی متن

‏ إِنْ تَطْعُنُوا فِي إِمَارَتِهِ فَقَدْ كُنْتُمْ تَطْعُنُونَ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ، وَايْمُ اللَّهِ، إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلإِمَارَةِ، وَإِنْ كَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَىَّ، وَإِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَىَّ بَعْدَهُ ‏"‏‏.‏

انگریزی ترجمہ

If you are criticizing Usama's leadership, you used to criticize his father's leadership before. By Allah! He was worthy of leadership and was one of the dearest persons to me, and (now) this (i.e. Usama) is one of the dearest to me after him (i.e. Zaid)

ماخذ و سند (1 راوی)
مجموعہ
صحیح بخاری
مسلسل نمبر:
3730
کتاب
62، حدیث 77
راوی صحابی
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
درجہ
درج نہیں

نیچے وہ راوی ہیں جن کے ذریعے یہ روایت مصنف تک پہنچی۔

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، قَالَ حَدَّثَنِي دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَعْثًا، وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، فَطَعَنَ بَعْضُ النَّاسِ فِي إِمَارَتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏

ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے دینار نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فوج بھیجی اور اس کا امیر اسامہ بن زید کو بنایا۔ ان کے امیر بنائے جانے پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

  1. 1
    صحابی (راویِ اول)

حدیث کی صحت کو سمجھیں

تمام اصطلاحات ←

حدیث کی درجہ بندی علمائے حدیث کا تحقیقی کام ہے۔ بعض روایات کے درجے میں محدثین کی رائے مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے ہر حدیث کے ساتھ یہ بھی لکھا جاتا ہے کہ درجہ کس عالم نے دیا۔