اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة الیل |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلے ہی لفظ وَالَّیْل کو اس سُورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کا مضمون سورۂ شمس سے اِس قدر مشابہ ہے کہ یہ دونوں سورتیں ایک دوسرے کی تفسیر محسوس ہوتی ہیں ۔ ایک ہی بات ہے جسے سورۂ شمس میں ایک طریقہ سے سمجھایا گیا ہے اور اِس سورہ میں دوسرے طریقے سے ۔ اِس سے اندازہ ہوتاہے کہ یہ دونوں قریب قریب ایک ہی زمانے میں نازل ہو ئی ہیں۔ موضوع اور مضمون: اِس کا موضوع زندگی کے دو مختلف راستوں کا فرق اور ان کے انجام اور نتائج کا اختلاف بیان کرنا ہے ۔ مضمون کے لحاظ سے یہ سورۃ دو حصّوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصّہ آغاز سے آیت ۱۱ تک ہے ، اور دوسرا حصّہ آیت ۱۲ سے آخر تک۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة الیل مکیة
|
اٰیاتُھَا 21 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے ، اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو ، اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا، درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں۔ 1 تو جس نے (راہِ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا، اور بھلائی کو سچ مانا، 2 اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔ 3 اور جس نے بُخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی اور بَھلائی کو جھُٹلایا، 4 اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔ 5 اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ 6 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَ الَّيْلِ اِذَا يَغْشٰى ۙ۰۰۱وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰى ۙ۰۰۲وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ۰۰۳اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰىؕ۰۰۴فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ۰۰۵وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰى ۙ۰۰۶فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْيُسْرٰى ؕ۰۰۷وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ۰۰۸وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰى ۙ۰۰۹فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰى ؕ۰۰۱۰وَ مَا يُغْنِيْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ۰۰۱۱اِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدٰىٞۖ۰۰۱۲وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى ۰۰۱۳فَاَنْذَرْتُكُمْ۠ نَارًا تَلَظّٰىۚ۰۰۱۴لَا يَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ۰۰۱۵الَّذِيْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ۰۰۱۶وَ سَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ۰۰۱۷الَّذِيْ يُؤْتِيْ مَالَهٗ يَتَزَكّٰى ۚ۰۰۱۸وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ۰۰۱۹اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰى ۚ۰۰۲۰وَ لَسَوْفَ يَرْضٰى ؒ۰۰۲۱ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |