عیسوی تاریخنویں صدی کا دوسرا نصف
دورملوکیت و مسلم حکمرانی
صحیحین کے ساتھ جو چار کتابیں مل کر 'صحاحِ ستہ' کہلاتی ہیں، وہ اسی دور میں مرتب ہوئیں: سنن ابی داؤد، جامع ترمذی، سنن نسائی اور سنن ابنِ ماجہ۔
ان کے مؤلفین کی وفات بالترتیب 889ء (275ھ)، 892ء (279ھ)، 915ء (303ھ) اور 887ء (273ھ) میں ہوئی۔ یہ کتابیں فقہی ابواب پر مرتب ہیں؛ امام ترمذی نے ہر حدیث کا درجہ اور فقہاء کے مذاہب بھی بیان کیے۔