کلمہ طیبہ کا پیغام
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ایک مختصر خطاب ہے جس میں مولانا مودودی کلمہ طیبہ "لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ" کے پیغام کی وضاحت کرتے ہیں۔ وہ اس بات کی نشاندہی سے آغاز کرتے ہیں کہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے پڑھا جانے والا یہ کلمہ بظاہر مختصر اور چند الفاظ پر مشتمل ہے، مگر اس کے اندر ایک مکمل نظامِ حیات اور دعوت کا نچوڑ پوشیدہ ہے۔
مولانا مختصراً اس کلمے کے دونوں اجزاء یعنی توحید اور رسالت کے باہمی تعلق اور اس سے پیدا ہونے والے عملی تقاضوں کو بیان کرتے ہیں تاکہ سامعین اس بنیادی اقرار کی گہرائی اور اس کے زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کو سمجھ سکیں۔
کلمہ طیبہ کا پیغام
<<بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ>>
آپ کو معلوم ہے کہ انسان دائرہ اسلام میں ایک کلمہ پڑھ کر داخل ہوتا ہے، اور وہ کلمہ بھی کچھ بہت زیادہ لمبا چوڑا نہیں ہے، صرف چند لفظ ہیں:
<<لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ۔>>