مرکزی مواد پر جائیں
سنن ابن ماجہ کی طرف واپس

سنن ابن ماجہ #2446

مسلسل نمبر: 2446 · کتاب 16، حدیث 11

100%
زیرِ جائزہ
سخت ضعیف· البانی

البانی کے مطابق یہ روایت «سخت ضعیف» ہے، یعنی کمزور۔ اسے ثابت شدہ حدیث کے طور پر بیان نہیں کیا جاتا۔

اردو ترجمہ

“نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بار بھوک لگی یہ خبر علی رضی اللہ عنہ کو پہنچی، تو وہ کام کی تلاش میں نکلے جسے کر کے کچھ پائیں تو لے کر آئیں تاکہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھلا سکیں، چنانچہ وہ ایک یہودی کے باغ میں آئے، اور اس کے لیے سترہ ڈول پانی کھینچا، ہر ڈول ایک کھجور کے بدلے، یہودی نے ان کو اختیار دیا کہ وہ اس کی کھجوروں میں سے سترہ عجوہ کھجوریں چن لیں، وہ انہیں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے ۱؎۔”

بروایت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما،

عربی متن

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَنَشٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَصَابَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَصَاصَةٌ فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَخَرَجَ يَلْتَمِسُ عَمَلاً يُصِيبُ فِيهِ شَيْئًا لِيُغِيثَ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَى بُسْتَانًا لِرَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ فَاسْتَقَى لَهُ سَبْعَةَ عَشَرَ دَلْوًا كُلُّ دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ فَخَيَّرَهُ الْيَهُودِيُّ مِنْ تَمْرِهِ سَبْعَ عَشَرَةَ عَجْوَةً فَجَاءَ بِهَا إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏.‏

انگریزی ترجمہ

It was narrated that Ibn 'Abbas said:“The Prophet (ﷺ) was in need of food, and news of that reached 'Ali. He went out seeking work so that he could earn something to give to the Messenger of Allah (ﷺ). He came to a garden belonging to a Jewish man, and he drew seventeen buckets of water for him, each bucket for a date. The Jew gave him the option to take seventeen of his 'Ajwah dates (a high quality of dates) and he brought them to the Prophet of Allah (ﷺ).”

ماخذ و سند (1 راوی)
مجموعہ
سنن ابن ماجہ
مسلسل نمبر:
2446
کتاب
16، حدیث 11
راوی صحابی
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
درجہ
سخت ضعیف (البانی)

نیچے وہ راوی ہیں جن کے ذریعے یہ روایت مصنف تک پہنچی۔

عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ

  1. 1
    صحابی (راویِ اول)

حدیث کی صحت کو سمجھیں

تمام اصطلاحات ←

حدیث کی درجہ بندی علمائے حدیث کا تحقیقی کام ہے۔ بعض روایات کے درجے میں محدثین کی رائے مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے ہر حدیث کے ساتھ یہ بھی لکھا جاتا ہے کہ درجہ کس عالم نے دیا۔