یعنی شکر ہے کہ تم اتنی بات تو جانتے اور مانتے ہو ۔ لیکن جب حقیقت یہ ہے تو پھر حمد ساری کی ساری صرف اللہ ہی کے لیے ہونی چاہیے ۔ دوسری کوئی ہستی حمد کی مستحق کیسے ہو سکتی ہے جبکہ تخلیق کائنات میں کوئی اس کا حصہ ہی نہیں ہے ۔