اس رکوع کو چھاپیں

سورة الموٴمنون حاشیہ نمبر۹۷

اصل میں لفظ  کَا لِحُوْنَ  استعمال کیا گیا ہے۔ کالح عربی زبان میں اس چہرے کو کہتے ہیں جس کی کھال الگ ہو گئی ہو اور دانت باہر آگئے ہوں جیسے بکرے کی بھُنی ہوئی سری ۔ عبد اللہ بن مسعودؓ سے کسی نے کالح کے معنی پوچھے تو انہوں نے کہا   اَلَمْ تَرَ اِلَی الرأ س المشیط؟” کیا تم نے بھُنی ہوئی سری نہیں دیکھی“؟