اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاخلاص حاشیہ نمبر۱

اس حکم کے اوّلین مُخاطَب تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، کیونکہ آپ ہی سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آپ کا رب کون اور کیسا ہے، اور آپ ہی کو حکم دیا گیا ہے کہ  اس سوال کے جواب میں آپ یہ کہیں ۔ لیکن حضورؐ کے بعد ہر مومن اِس کا مخاطَب ہے ۔ اُسے بھی وہی بات کہنی چاہیے جس کے کہنے کا حکم حضورؐ کو دیا گیا تھا۔