اس رکوع کو چھاپیں

سورة الھمزة حاشیہ نمبر۴

اصل میں لفظ حُطَمَہ استعمال کیا گیا ہے  جو حَطْم سے ہے ۔ حَطْم کے معنی توڑنے، کچل دینے اور ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالنے کے ہیں۔ جہنّم کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ جو چیز بھی اُس میں پھینکی جائے گی اُسے وہ اپنی گہرائیوں اور اپنی آگ کی وجہ سے توڑ کر رکھ دے گی۔