اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة القارعة |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلے لفظ اَلْقَارِعَۃِ کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ یہ صرف نام ہی نہیں ہے بلکہ اس کے مضمون کا عنوان بھی ہے ، کیونکہ اس میں ساراذکر قیامت ہی کا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کے مکّی ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ بلکہ اس کے مضمون سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھی مکّۂ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة القارعة مکیة
|
اٰیاتُھَا 11 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے عظیم حادثہ! 1 کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟ تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟ وہ دن جب لوگ بِکھرے ہوئے پروانوں کی طرح اور پہاڑ رنگ برنگ کے دُھنکے ہوئے اُون کی طرح ہوں گے۔ 2 پھر 3 جس کے پلڑے بھاری ہوں گے وہ دل پسند عیش میں ہوگا، اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے 4 اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی۔ 5 اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟ بھڑکتی ہوئی آگ۔ 6 ؏۱ |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْقَارِعَةُۙ۰۰۱مَا الْقَارِعَةُۚ۰۰۲وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ۰۰۳يَوْمَ يَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ۰۰۴وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ۰۰۵فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗۙ۰۰۶فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍؕ۰۰۷وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗۙ۰۰۸فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌؕ۰۰۹وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِيَهْؕ۰۰۱۰نَارٌ حَامِيَةٌؒ۰۰۱۱ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |