اس رکوع کو چھاپیں

سورة البینة حاشیہ نمبر۸

یہاں کفر سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے سے انکار  کرنا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مشرکین اور اہلِ کتاب میں سے جن لوگوں نے اُس رسول کے آجانے کے بعد اُ کو نہیں مانا جس کا وجود خود ایک دلیلِ روشن ہے اور جو بالکل درست تحریروں پر مشتمل پاک صحیفے  اُن کو پڑھ کر سنا رہا ہے، اُن کا  انجام وہ ہے جو آگے بیان کیا جا رہا ہے۔