اس رکوع کو چھاپیں

سورة الشمس حاشیہ نمبر۲

یعنی رات  کی آمد پر سُورج چھُپ  جاتا ہے اور اُس کی روشنی رات بھر غائب رہتی ہے ۔ اس کیفیت کو یوں بیان کیا گیا ہے کہ رات سورج کو ڈھانک لیتی ہے ، کیونکہ رات کی اصل حقیقت سورج کا افق سے نیچے اُتر جانا ہے، جس کی وجہ سے اُس کی روشنی زمین کے اُس حصّے تک نہیں پہنچ سکتی جہاں رات طاری ہو گئی ہو۔