اس رکوع کو چھاپیں

سورة الشمس حاشیہ نمبر۱۰

سورۂ اعراف میں ہے کہ اونٹنی کو مارنے کے بعد ثمود کے لوگوں نے حضرت صالح سے کہا  اب لے آؤ وہ عذاب  جس  سے تم ہمیں ڈراتے تھے(آیت ۷۷)۔ اور سورۂ ہود میں ہے کہ حضرت صالح ؑ  نے اُن سے کہا تین دن اپنے گھروں میں اور مزے کر لو، اِس کے بعد عذاب آجائے گا اور یہ ایسی تنبیہ ہے جو جھوٹی ثابت نہ ہو گی(آیت ۶۵)۔