اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة البلد |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلی ہی آیت لَآ اُقْسِمُ بِھٰذَا الْبَلَدِ کے لفظ البلد کو اِس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کا مضمون اور اندازِ بیان مکۂ معظمہ کے ابتدائی دور کی سورتوں کا سا ہے، مگر ایک اشارہ اس میں ایسا موجود ہے جو پتہ دیتا ہے کہ اس کے نزول کا زمانہ وہ تھا جب کفارِ مکّہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دشمنی پر تُل گئے تھے اور آپ ؐ کے خلاف ہر ظلم و زیادتی کو انہوں نے اپنے لیے حلال کر لیا تھا۔ موضوع اور مضمون: اِس سورے میں ایک بہت بڑے مضمون کو چند مختصر جملوں میں سمیٹ دیا گیا ہے اور یہ قرآن کا کمالِ ایجاز ہے کہ ایک پورا نظریہ ٔ حیات ، جسےمشکل سے ایک ضحیم کتاب میں بیان کیا جا سکتا تھا، اِس چھوٹی سی سورۃ کے چھوٹے چھوٹے فقروں میں نہایت مؤثر طریقہ سے بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کا موضوع دنیا میں انسان کی، اور انسان کے لیے دنیا کی صحیح حیثیت سمجھانا اور یہ بتانا ہے کہ خدا نے انسان کے لیے سعادت اور شقاوت کے دونوں راستے کھول کر رکھ دیے ہیں، اُن کو دیکھنے اور اُن پر چلنے کے وسائل بھی اُسے فراہم کر دیے ہیں، اور اب یہ انسان کی اپنی کوشش اور محنت پر موقوف ہے کہ وہ سعادت کی راہ چل کر اچھے انجام کو پہنچتا ہے یا شقاوت کی راہ اختیار کر کے بُرے انجام سے دوچار ہوتا ہے۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة البلد مکیة
|
اٰیاتُھَا 20 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی 2 اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے، 3 اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی، 4 درحقیقت ہم نے انسان کو مشقّت میں پیدا کیا ہے۔ 5 کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ 6 کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اُڑا دیا۔ 7 کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ 8 کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ 9 اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ 10 مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمّت نہ کی۔ 11 اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ کسی گردن کو غلامی سے چھُڑانا، یا فاقے کے دن کسی قریبی یتیم یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا۔ 12 پھر (اِس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے 13 اور جنہوں نے ایک دُوسرے کو صبر اور (خلقِ خدا پر) رحم کی تلقین کی۔ 14 یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے۔ اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں، 15 ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔ 16 ؏۱ |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ۰۰۱وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ۰۰۲وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ۰۰۳لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْ كَبَدٍؕ۰۰۴اَيَحْسَبُ اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَ عَلَيْهِ اَحَدٌۘ۰۰۵يَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاؕ۰۰۶اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٗۤ اَحَدٌؕ۰۰۷اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَيْنَيْنِۙ۰۰۸وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَيْنِۙ۰۰۹وَ هَدَيْنٰهُ النَّجْدَيْنِۚ۰۰۱۰فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَٞۖ۰۰۱۱وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ۰۰۱۲فَكُّ رَقَبَةٍۙ۰۰۱۳اَوْ اِطْعٰمٌ فِيْ يَوْمٍ ذِيْ مَسْغَبَةٍۙ۰۰۱۴يَّتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ۰۰۱۵اَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ۰۰۱۶ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ۰۰۱۷اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِؕ۰۰۱۸وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِؕ۰۰۱۹عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌؒ۰۰۲۰ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |