اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة الاعلیٰ |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلی ہی آیت سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلیٰ کے لفظ اَلْاَعْلیٰ کو اس سورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اِس کے مضمون سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے، اور آیت نمبر ۶ کے یہ الفاظ بھی کہ ” ہم تمہیں پڑھوا دیں گے ، پھر تم نہیں بھُولو گے“ یہ بتاتے ہیں کہ یہ اُس زمانے میں نازل ہوئی تھی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابھی وحی اخذ کرنے کی اچھی طرح مشق نہیں ہوئی تھی اور نزولِ وحی کے وقت آپ کو اندیشہ ہوتا تھا کہ کہیں میں اُس کے الفاظ بھول نہ جاؤں۔ اِس آیت کے ساتھ اگر سورۂ طٰہٰ کی آیت ۱۱۴، اور سورۂ قیامہ کی آیات ۱۹-۱۶ کو ملا کر دیکھا جائے ، اور تینوں آیتوں کے اندازِ بیان اور موقع و محل پر بھی غو ر کیا جائے تو واقعات کی ترتیب یہ معلوم ہوتی ہے کہ سب سے پہلے اِس سُورہ میں حضور ؐ کو اطمینان دلایا گیا کہ آپ فکر نہ کریں، ہم یہ کلام آپ کو پڑھوا دیں گے اور آپ اِسے نہ بھولیں گے۔ پھر ایک مدت کے بعد ، دوسرے موقع پر جب سورۂ قیامہ نازل ہو رہی تھی، حضور بے اختیار الفاظِ وحی کو دُہرانے لگے۔ اُس وقت فرمایا گیا کہ ” اے نبی، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو، اِس کو یاد کر ا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمّہ ہے، لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرأت کو غور سے سنتے رہو، پھر اِس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمّہ ہے۔“ آخری مرتبہ سورۂ طٰہٰ کے نزول کے موقع پر حضور کو پھر بتقاضائے بشریت اندیشہ لاحق ہوا کہ یہ ۱۱۳ آیتیں جو متواتر نازل ہوئی ہیں اِن میں سے کوئی چیز میرے حافظے سے نکل نہ جائے اور آپ اُن کو یاد کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ اس پر فرمایا گیا ” اور قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کرو جب تک تمہاری طرف اس کی وحی تکمیل کو نہ پہنچ جائے۔“ اِس کے بعد پھر کبھی اِس کی نوبت نہیں آئی کہ حضور ؐ کو ایسا کوئی خطرہ لاحق ہوتا، کیونکہ اِن تین مقامات کے سوا کوئی چوتھا مقام قرآن میں ایسا نہیں ہے جہاں اِس معاملہ کی طرف کوئی اشارہ پایا جاتا ہو۔ موضوع اور مضمون: اِس چھوٹی سی سورۃ کے تین موضوع ہیں۔ توحید۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدایات ۔ اور آخرت۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة الاعلیٰ مکیة
|
اٰیاتُھَا 19 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے (اے نبیؐ )اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو 1 جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا، 2 جس نے تقدیر بنائی 3 پھر راہ دکھائی، 4 جس نے نباتات اُگائیں 5 پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔ 6 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ۰۰۱الَّذِيْ خَلَقَ فَسَوّٰىۙ۰۰۲وَ الَّذِيْ قَدَّرَ فَهَدٰى ۪ۙ۰۰۳وَ الَّذِيْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰىۙ۰۰۴فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ۰۰۵سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ۰۰۶اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا يَخْفٰىؕ۰۰۷وَ نُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰى ۚۖ۰۰۸فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰى ؕ۰۰۹سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَّخْشٰى ۙ۰۰۱۰وَ يَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ۰۰۱۱الَّذِيْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى ۚ۰۰۱۲ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَ لَا يَحْيٰى ؕ۰۰۱۳قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى ۙ۰۰۱۴وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ۰۰۱۵بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَاٞۖ۰۰۱۶وَ الْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبْقٰى ؕ۰۰۱۷اِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْاُوْلٰى ۙ۰۰۱۸صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَ مُوْسٰىؒ۰۰۱۹ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |