اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعلیٰ حاشیہ نمبر۱۱

یعنی جس شخص کے دل میں خدا کا خوف اور انجامِ بد کا اندیشہ ہو گا اُسی کو  یہ فکر  ہو گی کہ کہیں میں غلط راستے پر تو نہیں جا رہا ہوں، اور وہی اللہ کے اُس بندے کی نصیحت کو توجہ سے  سُنے گا جو اسے ہدایت اور گمراہی کا فرق اور فلاح و سعادت کا راستہ بتا رہا ہو۔