اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة الطارق |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلی آیت کے لفظ الطّارق کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کے مضمون کا اندازِ بیان مکّہ معظمہ کی ابتدائی سورتوں سے ملتا جُلتا ہے ، مگر یہ اُس زمانے کی نازل شدہ ہے جب کفار مکہ قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو زک دینے کے لیے ہر طرح کی چالیں چل رہے تھے۔ موضوع اور مضمون: اس میں وہ مضمون بیان کیے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ انسان کو مرنے کے بعد، خدا کے سامنے حاضر ہونا ہے۔ دوسرے یہ کہ قرآن ایک قولِ فصیل ہے جسے کفار کی کوئی چال اور تدبیر زک نہیں دے سکتی۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة الطارق مکیة
|
اٰیاتُھَا 17 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی۔ اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟ چمکتا ہوا تارا۔ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو۔ 1 پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کِس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔ 2 ایک اُچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔ 3 یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔ 4 جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی5 اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا۔ قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی 6 اور (نباتات اُگتے وقت) پھَٹ جانے والی زمین کی، یہ ایک جچی تُلی بات ہے، ہنسی مذاق نہیں ہے۔ 7 یہ لوگ کچھ چالیں چل رہے ہیں 8 اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں۔ 9 پس چھوڑ دو اے نبیؐ ، اِن کافروں کو اِک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو۔ 10 ؏۱ |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَ السَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ۰۰۱وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ۰۰۲النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ۰۰۳اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌؕ۰۰۴فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ۰۰۵خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ۰۰۶يَّخْرُجُ مِنْۢ بَيْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآىِٕبِؕ۰۰۷اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ۰۰۸يَوْمَ تُبْلَى السَّرَآىِٕرُۙ۰۰۹فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ۰۰۱۰وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ۰۰۱۱وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ۰۰۱۲اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ۰۰۱۳وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ۰۰۱۴اِنَّهُمْ يَكِيْدُوْنَ كَيْدًاۙ۰۰۱۵وَّ اَكِيْدُ كَيْدًاۚۖ۰۰۱۶فَمَهِّلِ الْكٰفِرِيْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًاؒ۰۰۱۷ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |