اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة الانشقاق |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلی ہی آیت کے لفظ اِنْشَقَّتْ سے ماخوذ ہے۔ اِنْشِقاق مصدر ہے جس کے معنی پھٹ جانے کے ہیں اور اس کانام کا مطلب یہ ہے کہ یہ وہ سورۃ ہے جس میں آسمان کے پھٹنے کا ذکر آیا ہے۔ زمانۂ نزول : یہ بھی مکّہ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے۔ اس کے مضمون کی داخلی شہادت یہ بتا رہی ہے کہ ابھی ظلم و ستم کا دور شروع نہیں ہوا تھا، البتہ قرآن کی دعوت کو مکّہ میں بر ملا جُھٹلا یا جا رہا تھا اور لوگ یہ ماننے سے انکار کر رہے تھے کہ کبھی قیامت بر پا ہوگی اور اُنہیں اپنے خدا کے سامنے جواب دہی کے لیے حاضر ہونا پڑے گا۔ موضوع اور مضمون: اس کاموضوع قیامت اور آخرت ہے۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة الانشقاق مکیة
|
اٰیاتُھَا 25 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے جب آسمان پھٹ جائے گا اور اپنے ربّ کے فرمان کی تعمیل کرے گا 1 اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے ربّ کا حکم مانے)۔ اور جب زمین پھیلا دی جائے گی 2 اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی 3 اور اپنے ربّ کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے ( کہ اس کی تعمیل کرے)۔4 اے انسان، تُو کشاں کشاں اپنے ربّ کی طرف چلا جا رہا ہے 5 اور اُس سے ملنے والا ہے۔ پھر جس کا نامہٴ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا، اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا 6 اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا۔ 7 رہا وہ شخص جس کا نامہٴ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا 8 تو وہ موت کو پکارے گا اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا۔ وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا۔ 9 اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے ۔ پلٹناکیسے نہ تھا، اُس کا ربّ اُس کے کرتُوت دیکھ رہا تھا۔ 10 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ۰۰۱وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ۰۰۲وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ۰۰۳وَ اَلْقَتْ مَا فِيْهَا وَ تَخَلَّتْۙ۰۰۴وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ۰۰۵يٰۤاَيُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِيْهِۚ۰۰۶فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖۙ۰۰۷فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًاۙ۰۰۸وَّ يَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ۰۰۹وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ۰۰۱۰فَسَوْفَ يَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ۰۰۱۱وَّ يَصْلٰى سَعِيْرًاؕ۰۰۱۲اِنَّهٗ كَانَ فِيْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ۰۰۱۳اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَۚۛ۰۰۱۴بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيْرًاؕ۰۰۱۵فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ۰۰۱۶وَ الَّيْلِ وَ مَا وَسَقَۙ۰۰۱۷وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ۰۰۱۸لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ۰۰۱۹فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَۙ۰۰۲۰وَ اِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا يَسْجُدُوْنَؕؑ۰۰۲۱بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُكَذِّبُوْنَٞۖ۰۰۲۲وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَٞۖ۰۰۲۳فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍۙ۰۰۲۴اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍؒ۰۰۲۵ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |