اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة التکویر |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام : پہلی ہی آیت کے لفظ کُوِّرَتْ سے ماخوذ ہے۔ کُوِّرَتْ تکویر سے صیغہ ماضی مجہول ہے جس کے معنی ہیں لپیٹی گئی۔ اس نام سے مراد یہ ہے کہ وہ سورت جس میں لپیٹنے کا ذکر آیاہے۔ زمانۂ نزول : مضمون اور اندازِ بیان سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ مکّہ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے۔ موضوع اور مضمون: اس کے دو موضوع ہیں۔ ایک آخرت، دوسرے رسالت۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد ششم | اگلا رکوع
| پچھلا رکوع
|
رکوعھا1 |
|
سورة التکویر مکیة
|
اٰیاتُھَا 29 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے جب سورج لپیٹ دیا جائے گا، 1 اور جب تارے بکھر جائیں گے،2 اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے،3 اور جب دس مہینے کی حاملہ اُونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی، 4 اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے، 5 اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے، 6 اور جب 7 جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی، 8 اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس قُصور میں مار ی گئی؟ 9 اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے، اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا، 10 اور جب جہنّم دہکائی جائے گی، اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی، 11 اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔ |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ۰۰۱وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ۰۰۲وَ اِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ۪ۙ۰۰۳وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ۰۰۴وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ۰۰۵وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ۰۰۶وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ۰۰۷وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىِٕلَتْ۪ۙ۰۰۸بِاَيِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ۰۰۹وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ۰۰۱۰وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ۰۰۱۱وَ اِذَا الْجَحِيْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ۰۰۱۲وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ۰۰۱۳عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ۰۰۱۴فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ۰۰۱۵الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ۰۰۱۶وَ الَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ۰۰۱۷وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ۰۰۱۸اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍۙ۰۰۱۹ذِيْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِيْنٍۙ۰۰۲۰مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيْنٍؕ۰۰۲۱وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ۰۰۲۲وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِۚ۰۰۲۳وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنٍۚ۰۰۲۴وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍۙ۰۰۲۵فَاَيْنَ تَذْهَبُوْنَؕ۰۰۲۶اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَۙ۰۰۲۷لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّسْتَقِيْمَؕ۰۰۲۸وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَؒ۰۰۲۹ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |